Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ کی ریلیز سے پہلے بڑا تکنیکی مسئلہ ، ٹیم نے معافی مانگ لی

Updated: March 19, 2026, 12:55 PM IST | Mumbai

آدتیہ دھر کی ایکشن ڈراما فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ کی ریلیز کا پورے ملک میں بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، لیکن اس درمیان فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایک بڑا اپڈیٹ دیتے ہوئے ناظرین سے معافی مانگی ہے۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

آدتیہ دھر کی ایکشن ڈراما فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ کی ریلیز کا پورے ملک میں بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، لیکن اس درمیان فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایک بڑا اپڈیٹ دیتے ہوئے ناظرین سے معافی مانگی ہے۔ہدایتکار آدتیہ دھر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملیالم اور کنڑ زبان کے شوز کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، ہندی، تمل اور تیلگو ورژن طے شدہ وقت پر ہی ریلیز ہوں گے۔
نوٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہماری پیاری ’’دُھرندھر‘‘ فیملی کے لیے۔ ’’دُھرندھر‘‘ ہمارے لیے صرف ایک فلم نہیں ہے، یہ وہ چیز ہے جس کے ساتھ ہم جیتے ہیں، جسے ہم نے سنوارا ہے اور جسے ہم آپ سب کے ساتھ ایک ہی لمحے میں، ہر زبان میں ایک ساتھ شیئر کرنے کا خواب دیکھتے رہے ہیں۔‘‘
ٹیم نے تکنیکی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایاکہ ’’پورے ہندوستان میں ہمارے زیادہ تر ہندی شوز شام ۵؍بجے سے طے شدہ وقت پر چلیں گے۔ ہمارے تمام تمل اور تیلگو شوز رات ۹؍ بجے سے شروع ہوں گے۔ لیکن، اچانک پیش آنے والی کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ہمارے ملیالم اور کنڑ شوز اگلے دن صبح سے شروع ہوں گے۔‘‘فلمسازوں نے متاثرہ ناظرین کے لیے متبادل بھی پیش کیے ہیں۔ جن لوگوں نے ملیالم یا کنڑ ڈبڈ ورژن کے ٹکٹ خریدے ہیں اور ان کے سنیما گھر میں فی الحال وہ ورژن دستیاب نہیں ہے، وہ یا تو مکمل ریفنڈ لے سکتے ہیں یا سب ٹائٹلز کے ساتھ ہندی ورژن دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:یہ آئی پی ایل اب تک کا سب سے بڑا سیزن ہوگا،۸۴؍ میچ ہوں گے

ٹیم نے لکھاکہ ’’اگر جس ڈب ورژن کے ٹکٹ آپ کے پاس ہیں وہ اس وقت آپ کے سنیما گھر میں نہیں چل رہا، تو آپ کے پاس ریفنڈ لینے یا اس کے بدلے سب ٹائٹلز کے ساتھ ہندی ورژن دیکھنے کا اختیار ہوگا۔ اس تکلیف کے لیے ہم دل سے معذرت خواہ ہیں۔ اس فلم کے لیے آپ کا پیار ہمارے لیے سب کچھ ہے اور ہم اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ہم ورلڈ کپ کا نہیں، امریکہ کا بائیکاٹ کریں گے: ایران


اس سے پہلے ایک اور پوسٹ میں ہدایتکار آدتیہ دھر نے ناظرین سے ایک خاص گزارش بھی کی تھی۔ انہوں نے لکھا ’’یہ میری دل سے ایک سچی گزارش ہے... براہ کرم کہانی کے بارے میں پہلے سے کچھ بھی ظاہر نہ کریں! ہر مداح بغیر کچھ جانے لیکن تجسس کے ساتھ فلم دیکھنے جائے اور جب باہر نکلے تو اس کے پاس فلم کے بارے میں اپنی ایک ذاتی رائے ہو۔‘‘’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ کے حوالے سے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ٹیم نے واضح کیا کہ تکنیکی مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور ملیالم و کنڑ ناظرین بھی جمعرات سے فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فی الحال ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز پر کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK