ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ارجن کپور کے بعد ان کے ساتھ رہنے والی آئٹم سانگ گرل ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
EPAPER
Updated: September 08, 2020, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai
ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ارجن کپور کے بعد ان کے ساتھ رہنے والی آئٹم سانگ گرل ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ارجن کپور کے بعد ان کے ساتھ رہنے والی آئٹم سانگ گرل ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی نگرانی میں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑا اور ان کے ساتھی اداکار ارجن کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملائکہ کی بہن امرتا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملائکہ اروڑا، ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور یہ افواہ بھی زیر گردش ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ارجن کپور نے اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آگاہ کرتے ہوئے لکھا ’’ یہ میری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حوالے سے آپ سب کو آگاہ کروں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی ہدایت پر میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔‘‘ ارجن کپورنےمداحوں کی حوصلہ افزائی اور دعاؤں کا پیشگی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’مجھے فی الحال کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے لیکن دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے میں نے یہ فیصلہ کیاہے۔ اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتا رہوں گا۔ میرایقین ہے کہ پوری انسانیت اس موذی وائرس سے نجات حاصل کرلے گی۔‘‘ ہندوستانی میں کورونا وائرس کے نئے معاملات روزانہ کی بنیاد ۹۰؍ ہزار سے زائد سامنے آرہے ہیں اور فلم انڈسٹری سےجڑی کئی نامور شخصیات اس وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ بچن خاندان نے وائرس کو شکست دے دی تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما ہیں۔