Inquilab Logo Happiest Places to Work

منوج باجپائی نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا

Updated: August 01, 2023, 3:19 PM IST | Mumbai

منوج باجپائی کا شمار ملک کے مایہ ناز اداکارں میں کیا جاتا ہے۔ سپراسٹار بنے تک ان کا یہ سفر کافی مشکل رہا۔ حالیہ برسوں میں اپنے ہنر کی وجہ سے انہوں نے خود کو قابل تعریف بنایا ہے۔

Manoj Bajpayee. Photo : INN
منوج باجپائی۔ تصویر : آئی این این

منوج باجپائی کا شمار ملک کے مایہ ناز اداکارں میں کیا جاتا ہے۔ سپراسٹار بنے تک ان کا یہ سفر کافی مشکل رہا۔ حالیہ برسوں میں اپنےہنر کی وجہ سے انہوں نے خود کو قابل تعریف بنایا ہے۔ علاوہ ازیں ان کی حالیہ کامیابی اس دعوے  کو تقویت دینے کیلئےکافی ہے۔ واضح رہے کہ ڈربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے باجپئی کو فلم جورام میں ان کی جدوجہد کیلئے بہترین اداکار کے خطاب سے نواز ا ہے۔   میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے باجپائی نے فلم جورام کے اپنے تجربے پر روشنی ڈالی تھی اورکہا تھا کہ فلم جورام ایسے شخص کی کہانی ہے جو ماضی اور حال کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔ مجھےاس فلم میں پیچیدہ کردار( درسو) ادا کرنے میں کافی لطف محسوس ہوا۔ ایسا کردار جس کے ماضی اور حال میں تضاد ہے۔ باہر سے وہ عام آدمی نظر آتا ہے جس سے شاید لوگ واقف نہ ہوں لیکن وہ کسی بھی لحاظ سے عام آدمی نہیں ہے۔فلم کی کہانی متاثر کن کرداروں کے ساتھ شاندار ہے۔  زی اسٹوڈیوزاور دیواشیش مکھیجاکے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ میں  ہمیشہ ان کے ساتھ اپنے فنکارانہ تعلقات پر فخر محسوس کر تا رہوں گا۔روٹرڈیم کے ۵۲؍ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے موقع پر، زی اسٹوڈیو کے سی بی او شارق پٹیل نے فلم کے تعلق سےاپنے خیالات کا اظہار اس طرح کیا ’’جورام دلکش کہانی ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح عام آدمی اپنے خون کی حفاظت کیلئے تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے ان پر قابو پاتا ہے۔اس فلمکا’’ بگ اسکرین مقابلہ‘‘ میں منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے اور زی اسٹوڈیوز روٹرڈیم کے ۵۲؍ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں فلموں کےبین الاقوامی پریمیئر کا منتظر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK