Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارشل آرٹس کے ماہرچک نوریس کا انتقال، یاد کر کے اکشے کمار کی آنکھیں نم

Updated: March 22, 2026, 10:02 AM IST | New York

مارشل آرٹس کے لیجنڈ چک نوریس کا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے خاندان نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی۔ اکشے کمار نے انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ لکھا، جس میں نوریس کو اپنی تحریک قرار دیا۔

Chuck Norris.Photo:INN
چک نوریس۔ تصویر:آئی این این

 مارشل آرٹس کے عظیم ماہر اور ایکشن فلموں کے بادشاہ چک نوریس  (Chuck Norris) ۸۶؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پوری دنیا اس وقت اس عظیم فنکار کے جانے کا غم منا رہی ہے۔ پردے پر اپنے مضبوط کرداروں اور حیران کن بقا کی صلاحیتوں کے لیے مشہور نوریس طاقت کی ایک عالمی علامت بن چکے تھے۔

خاندان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی
خاندان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھاکہ ’’اگرچہ ہم حالات کو نجی رکھنا چاہتے ہیں، براہِ کرم یہ جان لیں کہ وہ اپنے خاندان کے درمیان اور سکون کے ساتھ تھے۔‘‘ ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم خاندان نے اسے طبی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی محکمہ انصاف کا ہارورڈ پر مقدمہ، سام دشمنی کا الزام


اکشے کمار ہوئے جذباتی
اداکار اکشے کمار نے بھی چک نوریس کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھاکہ ’’ایک مارشل آرٹسٹ کے طور پر بڑے ہوتے ہوئے، چک نوریس کو’’وے آف دی ڈریگن‘‘ اور ’’مسنگ ان ایکشن‘‘ جیسی فلموں میں دیکھنا صرف تفریح نہیں تھا... بلکہ ایک سبق تھا۔ نظم و ضبط، طاقت اور پردے پر ان کا کنٹرول ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔ میں اس تحریک کا شکر گزار ہوں جس نے میری شخصیت کے ایک حصے کو تشکیل دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ روس کو تمام توانائی کے بازاروں سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے: لاوروف


کئی ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا
واضح رہے کہ اکشے کمار بھی اداکار بننے سے پہلے مارشل آرٹسٹ تھے، اسی لیے انہیں انڈسٹری میں ’’کھلاڑی کمار‘‘ کہا جاتا ہے۔ چک نوریس نے بھی فلموں اور ٹی وی میں آنے سے پہلے مارشل آرٹس میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ چھ بار ورلڈ پروفیشنل مڈل ویٹ کراٹے چیمپئن بنے۔ انہوں نے کراٹے کا ایک امریکی انداز تیار کیا جس کی جڑیں کوریا سے تھیں۔ انہوں نے یونائیٹڈ فائٹنگ آرٹس فیڈریشن کی بھی بنیاد رکھی، جس نے دنیا بھر میں ۳۳۰۰؍ سے زائد بلیک بیلٹس جاری کیے۔  اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکساس  رینجر، واکر  جیسی مشہور ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا، جو نو سیزنز تک جاری رہی۔ انہیں چھ مرتبہ ورلڈ پروفیشنل مڈل ویٹ کراٹے چیمپئن کا اعزاز دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK