Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مائیکل‘‘ بایوپک کی عالمی باکس آفس پر ۵۸۰۰؍ کروڑ روپے کی کمائی

Updated: May 16, 2026, 9:59 PM IST | Los Angeles

’’مائیکل‘‘ عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۷ء۶۱۱؍ ملین ڈالر یعنی تقریباً ۵۸۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔ جعفر جیکسن کی اداکاری والی اس میوزیکل بایوپک کی ناقدین نے بھی تعریف کی ہے جبکہ فلم اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Photo: INN
تسویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی میوزیکل بایوپک ’’مائیکل‘‘ عالمی باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے سال کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی یہ فلم نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم میں جعفر جیکسن نے اپنے چچا مائیکل جیکسن کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ جعفر جیکسن نے حال ہی میں میٹ گالا میں بھی ڈیبیو کیا، جہاں ان کی موجودگی نے کافی توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے : ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ کا ٹیزر جاری، فلم میں نان اسٹاپ ہنسی کا طوفان

باکس آفس رپورٹس کے مطابق ’’مائیکل‘‘ اب تک دنیا بھر میں ۷ء۶۱۱؍ ملین ڈالر یعنی تقریباً ۵۸۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔ فلم اس وقت عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر موجود ہے اور اس نے ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ سمیت کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شمالی امریکہ میں فلم نے ۲۵۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا، جبکہ بیرون ملک مارکیٹس سے اس کی آمدنی ۳۵۸؍ ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ۱۳؍ مئی کو فلم نے ایک دن میں ۳۲ء۳؍ ملین ڈالر کمائے، جبکہ The Devil Wears Prada 2 نے اسی دن ۲۵ء۳؍ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھئے : سنجے گپتا ’’کانٹے ‘‘ کے سیکوئل میں سنجے دت کو ہی شامل کریں گے

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’’مائیکل‘‘ اپنی ریلیز کے کئی ہفتوں بعد بھی مضبوطی سے ٹاپ ۱۰؍ گھریلو اوپننگز میں شامل ہے۔ عالمی انڈسٹری ٹریکرز کا اندازہ ہے کہ فلم اپنے چوتھے ویک اینڈ میں مزید ۲۵؍ ملین ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ہندوستان میں بھی غیرمعمولی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’’مائیکل‘‘ نے ہندوستان میں اب تک تقریباً ۶۷؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ شائقین خصوصاً فلم کے میوزیکل سیکوینسز، اسٹیج پرفارمنس اور مائیکل جیکسن کے مشہور رقص کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ’’دی ڈیول ویئرز پراڈا ۲‘‘ بھی عالمی سطح پر ۲ء۴۴۳؍  ملین ڈالر سے زائد کمائی کے ساتھ ٹاپ فائیو میں برقرار ہے جبکہ ’’دھرندھر ۲‘‘ تقریباً ۹ء۱۵۲؍ ملین ڈالر کے ساتھ عالمی چارٹ میں ۱۲؍ ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK