Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے مسجد شہید

Updated: July 25, 2026, 2:29 PM IST | Gaza

قریبی مکانات بھی منہدم۔مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسیز اور آبادکاروں کا حملہ، ۴؍ فلسطینی شہید، اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک۔

A scene after Israeli bombing in the Gaza Strip. Photo: INN
غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔ صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک ۹؍میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی میڈیا  کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔ غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لئے بھی انخلاء کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ  پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ فلسطینیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلاء پر مجبور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی اور امریکہ کے جوہری معاہدے پرامریکی اراکین کانگریس کو خدشات

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ  پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک اور ۴؍ فلسطینی شہید ہوگئے۔۔ مغربی کنارے میں ہونے والے پرتشدد واقعے میں اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ نتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور انہیں بھیجنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس خونریز حملے کے جواب پر غور کرنے کے لئے سیکوریٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ اسرائیل نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فورسیز کی فائرنگ سے کم از کم ۴؍فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ۲؍دیگر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح مغربی کنارے میں واقع بستی گیوات گیلاد کے قریب پیش آیا۔ دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبہ تل میں اسرائیلی فورسیز کی گولیوں سے کم از کم ۴؍فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK