Inquilab Logo

میری مداح بڑے گھر کی لڑکی،گھریلو ملازمہ کےطورپر کام کرنےلگی:گووندہ

Updated: March 09, 2023, 12:11 PM IST | Mumbai

نوے کی دہائی میں مشہور اداکار گووندہ کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ بہت سی خواتین پرستار تھیں جو ان سےشادی کرنا چاہتی تھیں۔

Actor Govinda
اداکار گووندہ

نوے کی دہائی میں مشہور اداکار گووندہ کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ بہت سی خواتین پرستار تھیں جو ان سےشادی کرنا چاہتی تھیں۔ اب ایک حالیہ انٹرویوکے دوران، گووندہ اور ان کی اہلیہ سنیتا نے بتایا کہ ایک خاتون پرستار اپنی شناخت بدل کران کے گھرمیںگھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ایک دن سنیتاکو اس لڑکی پر شک ہوا اور وہ پکڑی گئی۔ پھر معلوم ہوا کہ وہ ایک بہت امیرگھرانے سے تعلق رکھتی ہے، جس کے والد کے پاس ۸؍کاریں ہیں۔ گووندہ نےبتایا کہ یہ واقعہ اس وقت کاہےجب سنیتا اور گووندہ کی شادی کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
 بالی ووڈ ببل سے بات چیت کے دوران گووندہ نےکہا کہ `ایک دن میں نے اسےاپنے گھر کے باہر کھڑادیکھا۔ میں نے اس سے پوچھا کیا تم نوکری چاہتی ہو؟ میری ماںسےپوچھو، وہ ہی گھر کے سارے کام سنبھالتی ہیں۔ میری ماں نے اسے گھریلو ملازمہ کاکام دے دیا۔گووندہ نےمزید کہا’’لڑکی اپنے کام میں اچھی نہیں تھی، لیکن جب میں گھر پر ہوتا تھا تو وہ ایکٹو رہتی تھی۔ میری بیوی سنیتا کو اس کے رویے پر شک ہوا، اسے لگا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ پھر ایک دن سنیتا لڑکی پر برس پڑی اور اس سے پوچھا کہ وہ کون ہے؟گووندہ کی بیوی سنیتا نے کہا’’ایک دن وہ فون پر بات کر رہی تھی، تب میں نے اس کا فون چھین لیا۔ وہ اپنے والدسےبات کر رہی تھی تب مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک بہت بڑے خاندان سےہے اور اس کے والد کے پاس ۸؍ کاریں ہیں،لیکن چونکہ وہ گووندہ کی بہت بڑی پرستار تھی، اس لیے وہ ان کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔‘‘ واضح رہے کہ سنیتا اور گووندہ کی شادی۱۱؍مارچ ۱۹۸۷ءکوہوئی تھی لیکن جوڑے نے اپنی شادی کا انکشاف بیٹی ٹیناکی پہلی سالگرہ پر کیا۔ سنیتا نے بتایا کہ ہماری شادی ۱۹۸۷ءمیںہوگئی تھی۔ اس وقت گووندہ اپنے کریئرکے عروج پر تھے۔ اس وقت ایسا ہوا کرتا تھا کہ جب ہیرو کی شادی ہوجاتی تو اس کی فین فالوونگ بھی کم ہو جاتی۔اس لئےہم نےایک سال تک اپنی شادی کو صیغہ راز میں رکھا۔

govinda Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK