Inquilab Logo

نینا گپتا اور سنجے مشرا کی فلم’ودھ‘۹؍دسمبر کو ریلیز ہوگی

Updated: November 12, 2022, 11:42 PM IST | Mumbai

: بالی ووڈ کے ۲؍باصلاحیت اداکاروں نینا گپتا اور سنجے مشرا کی جوڑی بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والی ہے۔

The film `vadh` will be released on 9th December
فلم’ودھ‘۹؍دسمبر کو ریلیز ہوگی

: بالی ووڈ کے ۲؍باصلاحیت اداکاروں نینا گپتا اور سنجے مشرا کی جوڑی بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والی ہے۔ یہ دونوں فلم’ ودھ‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم ایک تھریلر ڈراما ہے۔ اس پوسٹر کے ساتھ ہی  فلم کی ریلیز کی تاریخ سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے۔ 
 نینا گپتا اور سنجے مشرا کی یہ فلم تھیٹر کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز ہوگی۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر صاف ظاہر ہے کہ۲؍ شاندار اداکار ایک ساتھ آکر اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔نینا گپتا اور سنجے مشرا نے اپنی آنے والی فلم’ ودھ‘ کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ یہ پوسٹر بالکل سادہ ہے جس پر نینا گپتا یا سنجے مشرا نہیں بلکہ برف توڑنے والا چاقو ہے، جو پوری طرح سے خون  میں سنا ہوا ہے۔’ ودھ‘ کو پیار کا پنچنامہ ڈائریکٹر لؤ رنجن نے پیش کیا ہے اور فلم جے اسٹوڈیو اور نیکسٹ لیول پروڈکشنز نے پروڈیوس کی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری راجیو برنوال اور جسپال سنگھ کررہے ہیں جنہوں نے فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔ ’ودھ‘ اس سال ۹؍دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو سینما گھروں کے ساتھ ساتھ OTT پلیٹ فارم Netflix پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔
 نینا گپتا اور سنجے مشرا کی جوڑی اس سے قبل فلم’ `گوالیار‘ میں  بھی نظر آ چکی ہے۔ نینا گپتا اور سنجے مشرا کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کریں تو’بدھائی ہو‘ کی اداکارہ کو سورج برجاتیہ کی فلم ’اونچائی‘ میں دیکھا گیا، جس میں امیتابھ بچن، بومن ایرانی اور انوپم کھیر بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سنجے مشرا جلد ہی روہت شیٹی کی فلم `’سرکس‘ میں نظر آئیں گے جس  میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں  ہوںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK