• Sun, 25 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منی پور: ہزاروں افراد کا تھالی بجا کر، ڈھول پیٹ کر ’’شور احتجاج‘‘

Updated: October 25, 2026, 8:04 PM IST | Imphal

منی پور میں ہزاروں افراد نے تھالی بجا کر، ڈھول پیٹ کر ’’شور احتجاج‘‘ کیا، ’’ساؤنڈ پروٹسٹ‘‘ میں راجدھانی امپھال میں شام تقریباً۷؍ بج کر ۵۰؍ منٹ پر تقریباً۱۰؍ منٹ کے لیے بتیاں بھی بند کی گئیں۔

People in Manipur protest by banging plates. Photo: X
تھالی بجاکر احتجاج کرتے منی پور کے عوام۔ تصویر: ایکس

منی پور کے پانچ وادی اضلاع میں ہزاروں لوگوں نے ریاست میں جاری ہلاکتوں، طویل نسلی تنازع اور معمولات بحال کرنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کی ایک نئی شکل ’’شور احتجاج‘‘ کا سہارا لیا۔ مظاہرین نے جمعہ کی شام اسٹیل کی پلیٹیں، باورچی خانے کے برتن بجائے، ڈھول پیٹے، ہتھوڑوں سے بجلی کے کھمبوں پر ضرب لگائی اور اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے گاڑیوں کے ہارن بجائے۔بعد ازاں امپھال میں کانگلا قلعہ پر اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب کئی مظاہرین نے کمپلیکس میں داخل ہونے اور احتجاج میں حصہ لینے کی کوشش کی۔تاہم پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔

یہ بھی پڑھئے: منی پور میں مسلح گروہوں کے ساتھ امن معاہدہ خطرہ میں، کیمپوں پر کارروائی

واضح رہے کہ لوک بھون اور وزیر اعلیٰ کے سیکریٹریٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع کانگلا۱۸۹۱ء تک منی پور کے حکمرانوں کی نشست کے طور پر کام کرتا رہا اور ریاست کے سب سے اہم تاریخی اور ثقافتی مرکز میں سے ایک ہے۔تقریباً۳۰؍ منٹ تک وادی غصے کا اظہار کرنے والے رہائشیوں کی کان پھاڑ دینے والی آوازوں سے گونجتی رہی۔ احتجاج کی اپیل ایک سول سوسائٹی تنظیم، فیڈریشن آف ہاؤمی نے دی تھی، جس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ شام ساڑھے ۷؍ سے۸؍ بجے کے درمیان شور مچا کر احتجاج کریں۔وزیر اعلیٰ یمنام کھیم چند سنگھ کے اسمبلی حلقے میں بھی لوگ احتجاج میں شامل ہوئے۔

مزید برآںریاست میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) کا نفاذ، غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت اور مسلح گروپوں کے ساتھ آپریشنز کی معطلی (SoO) معاہدے کی منسوخی ان مطالبات میں شامل تھے جو مظاہرین نے حکومت سے کیے تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے نسلی تنازع کو حل کرنے میں ’’ناکامی‘‘ پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ذہن نشین رہے کہ یہ احتجاج اس ہفتے کے شروع میں کانگپوکپی ضلع میں تین میتی افرادکے قتل کے درمیان سامنے آیا ہے۔مظاہرے میں راجدھانی امپھال میں شام تقریباً ۷؍ بج کر ۵۰؍ منٹ پر تقریباً ۱۰؍ منٹ کے لیے بتیاں بھی بند دیکھی گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK