Inquilab Logo

؍۴۵؍سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا: نیتو کپور

Updated: May 02, 2022, 1:35 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنے شوہر اور لیجنڈری اداکار رشی کپور کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

Neetu Kapoor.Picture:INN
نیتو کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنے شوہر اور لیجنڈری اداکار رشی کپور کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ ۴۵؍ سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا۔ ۳۰؍ اپریل کورشی کپور کی دوسری برسی پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ نیتو کپور نے ڈانس دیوانے جونیئرز کے سیٹ سےایک ویڈیو شیئرکیااور کہا کہ رشی جی نہیں ہیںلیکن میںروز کسی نہ کسی سے ملتی ہوں اور روز کوئی نہ کوئی مجھے ان کی یاد دلاتا ہے۔اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ آج رشی جی کو ہمیں چھوڑے ہوئے۲؍سال ہو گئےہیں، ۴۵؍سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرے دل کو بہلانے کا واحد طریقہ یہ تھا کہ میں خود کو ذہنی طور پر مصروف رکھوں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلم اور ٹیلی ویژن نے مدد کی کہ رشی جی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ ہمیشہ ہر کسی کے دل میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی۱۹۸۰ءمیں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ ۱۲؍فلموں میں کام بھیکیا ہے۔رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹاہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپورہیںجبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔دُنیا بھر میںمشہورلیجنڈری اداکار رشی کپور نے ۲۰۲۰ء میں ۳۰؍اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK