Inquilab Logo

نیتو سنگھ نے اپنی دلکش اداؤں سے مداحوں کو دیوانہ بنایا تھا

Updated: July 08, 2023, 12:11 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے ۷۰؍ اور۸۰؍کی دہائی میں اپنے کول اسٹائل اور با اثر اداکاری سے فلم بینوں کواپنا دیوانہ بنایا۔

Neetu Singh. photo:IN
نیتو سنگھ . تصویر :آئی این این

بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے ۷۰؍اور۸۰؍کی دہائی میں اپنے کول اسٹائل اور با اثر اداکاری سے فلم بینوں کواپنا دیوانہ بنایا۔
 ؍۸جولائی۱۹۵۸ءکو پیدا ہونے والی نیتو سنگھ کورقص میں کافی دلچسپی تھی۔ان کی دلچسپی کو دیکھتےہوئے ان کی ماں راجی سنگھ نے انہیں مشہور اداکارہ وجینتی مالا کے رقص اسکول میں رقص سیکھنے کی اجازت دے دی۔ رقص سیکھنے کے دوران وجینتی مالا ان کےرقص کے انداز سے بہت متاثر ہوئیں اور انہوں نے نیتو کو اپنی فلم ’سورج‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کےطور پر کام کرنے کی پیشکش کی،جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔۶۰ءکی دہائی میں نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیاجن میں دس لاکھ، دو دونی چار، وارث ، گھر گھر کی کہانی ، پوتر پاپی اور۱۹۶۸ءمیں آئی فلم ’دو کلیاں‘قابل ذکر ہیں۔ دو کلیاں میں نیتو نے  دوہرے کردار ادا کیے تھےجسے شائقین نے کافی پسند کیا۔ فلم میں ان پر فلما یاگای انغمہ ’بچے من کے سچے ‘ناظرین اور سامعین کے درمیان آج بھی کافی مقبول ہے۔
 نیتوسنگھ نے مکمل اداکارہ کے طور پر  اپنے  فلمی کریئرکاآغاز۱۹۷۳ءکی فلم’ركشاوالا‘ سے کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر رندھیر کپور تھے۔کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کاری کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
 نیتو سنگھ کو ابتدائی کامیابی دلانےمیں ناصر حسین کی۱۹۷۳ءمیں آئی فلم ’یادوں کی بارات‘کا اہم مقام ہے۔ اس فلم میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ان پر فلمایا نغمہ ’لےكر ہم دیوانہ دل‘ان  دنوں سامعین کے درمیان کافی مقبول ہواتھا۔آج بھی یہ گیت سامعین کو محظوظ کر دیتا ہے۔
 ء۱۹۷۵میں آئی فلم’کھیل کھیل میں‘نیتو سنگھ کےفلمی کریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔  اس فلم میں ان کے ہیرو کی طور پر رشی کپور تھے۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی نیتو سنگھ اداکارہ کے طور پر فلم انڈسٹری میں شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔۱۹۷۵ءمیں ہی نیتو سنگھ کو دیواراور رفوچكر جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کرنےکاموقع ملا۔ فلم دیوار امیتابھ بچن اور ششی کپور پر مبنی تھی جبکہ فلم رفوچکر میں انہیں ایک بار پھر رشی کپورکےساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔  یہ فلم بھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
 ء۸۰کی دہائی میں نیتو سنگھ فلم انڈسٹری کی چوٹی کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی تھی۔ اس دوران انہیں کئی فلموں میں کام کرنے کیلئےبہت سےآفرملےلیکن انہوں نے ان تمام پیشکشوں کو ٹھکرا دیا اور اداکار رشی کپور سے شادی کر کے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔
 ء۱۹۸۲میں آئی فلم تیسری آنکھ اداکارہ کے طورپرنیتو سنگھ کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ نیتو سنگھ نےکئی فلموں میں اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کےدل جیتے لیکن بد قسمتی سے وہ کسی بھی فلم کے لئے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے  نوازی نہیں گئیں۔اگرچہ۱۹۷۹ءمیں آئی فلم ’کالاپتھر‘ کیلئے انہیں بہترین  معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئےنامزد ضرور کیا گیا۔  نیتو سنگھ نے اپنے ۲؍ دہائی طویل فلمی کریئرمیں تقریباً ۶۰؍فلموں میں کام کیا۔۲۰۰۹ ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’لو آج کل‘ سےنیتونے فلموں میں  اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا۔ اس کے بعد جب تک ہے جان کے علاوہ  ’دودونی چار‘ میں نیتو نے  اپنے شوہر رشی   کپور اور ’بے شرم‘  میں رشی اور بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا۔نیتو سنگھ اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ماں بھی ہیں، وہ رنبیرکپور کو بہت سپورٹ کرتی ہیں۔خود کو فٹ رکھنے کیلئےوہ باقاعدگی سے جم جاتی ہیں اوریوگا کرتی ہیں۔آج کل نیتوسنگھ پھر سے سلور اسکرین پر سرگرم ہوگئی ہیں۔وہ کئی فلموں میں کام کررہی ہیں اور اکثر ٹی وی شو میں نظر آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK