اب سوشل میڈیا پر ایک نیا الزام وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے مقبول کلائمیکس کو بظاہر روی کشن کی ۲۰۱۳ء کی بھوجپوری فلم ’’دُھرندھر: دی شوٹر‘‘ سے لیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
اب سوشل میڈیا پر ایک نیا الزام وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے مقبول کلائمیکس کو بظاہر روی کشن کی ۲۰۱۳ء کی بھوجپوری فلم ’’دُھرندھر: دی شوٹر‘‘ سے لیا گیا ہے۔
فلمسازآدتیہ دھرکی فلم ’’دُھرندھر‘‘، جس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال اور سنجے دت نے اداکاری کی ہے، پر بارہا یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے مختلف فلموں اور شوز، جیسے رام گوپال ورما کی ’’ستیہ‘‘ اور امریکی ٹی وی شو ’’بریکنگ بیڈ‘‘ سے متاثر ہو کر بعض مناظر نقل کیے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک نیا الزام وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے مقبول کلائمیکس کو بظاہر روی کشن کی ۲۰۱۳ء کی بھوجپوری فلم ’’دُھرندھر: دی شوٹر‘‘ سے لیا گیا ہے۔
After copying the screenplay from Satya, scenes from Batman and Agneepath, and a monologue from Breaking Bad in Dhurandhar, Aditya Nolan Dhar didn’t even spare Bhojpuri cinema, he copied the climax from a Bhojpuri movie named Dhurandhar.pic.twitter.com/5xcfhc47Q4 https://t.co/nifv0TRZzk
— r (@bekhayalime) June 11, 2026
کیا رنویر سنگھ کی ’’دُھرندھر‘‘ کا کلائمیکس روی کشن کی بھوجپوری فلم سے نقل کیا گیا ہے؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے ’’دُھرندھر‘‘کے کلائمیکس کا منظر بھوجپوری فلم کے ایک منظر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’دُھرندھر‘‘ میں ’’ستیہ ‘‘ سے اسکرین پلے، ’’بیٹ مین ‘‘ اور ’’اگنی پتھ‘‘ سے مناظر اور’’بریکنگ بیڈ‘‘ سے ایک مونولاگ نقل کرنے کے بعد ’آدتیہ نولن دھر‘ نے بھوجپوری سنیما کو بھی نہیں بخشا۔ انہوں نے ’’دُھرندھر‘‘ نامی ایک بھوجپوری فلم سے کلائمیکس بھی نقل کر لیا۔
ان کلپس پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ’’سب سے پہلے تو ’’دُھرندھر‘‘ کی کہانی، مناظر اور کردار فرانسیسی جاسوسی سیریز ’’اسپائی‘‘ سے لیے گئے ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا’’بھائی ایک عالمی ادبی سرقہ پر مبنی سنیماٹک یونیورس چلا رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر آر ڈی برمن کی بایوپک میں ان کا کردار ادا کریں گے
تیسرے صارف نے لکھا’’متاثر ہونا اور نقل کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ جب تک واضح ثبوت نہ ہو، صرف ایک پوسٹر کی بنیاد پر کسی کو چور کہنا کچھ زیادہ ہی ہے۔‘‘ چوتھے صارف نے تبصرہ کیا’’لوگ حوالوں اور اثرات کی شکایت کرتے ہیں، لیکن میں تو متاثر ہوں۔ کتنے ہدایت کار یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کی متاثر کن فہرست میں ’’ستیہ‘‘، ’’بیٹ مین‘‘، ’’بریکنگ بیڈ‘‘ اور بھوجپوری سنیما سب شامل ہیں؟‘‘
یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈ کپ: پہلے میچ میں ۳؍ ریڈ کارڈز، سوشل میڈیا پر میمزکا سیلاب
’’دُھرندھر‘‘ کے بارے میں
۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی ’’دُھرندھر‘‘ ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ تاہم، تین ماہ بعد اس کا ریکارڈ اس کے سیکوئل ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ نے توڑ دیا۔