’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ کے ساتھ ہندی سنیما کے پہلے ۱۰۰۰؍ کروڑ نیٹ کلب کی شروعات کرنے اور’باکس آفس کے سمراٹ‘ کا خطاب حاصل کرنے کے بعد سپر اسٹار نے اب او ٹی ٹی پر بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai
’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ کے ساتھ ہندی سنیما کے پہلے ۱۰۰۰؍ کروڑ نیٹ کلب کی شروعات کرنے اور’باکس آفس کے سمراٹ‘ کا خطاب حاصل کرنے کے بعد سپر اسٹار نے اب او ٹی ٹی پر بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کا جلوہ انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لگاتار قائم ہے۔’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ کے ساتھ ہندی سنیما کے پہلے ۱۰۰۰؍ کروڑ نیٹ کلب کی شروعات کرنے اور’باکس آفس کے سمراٹ‘ کا خطاب حاصل کرنے کے بعد سپر اسٹار نے اب او ٹی ٹی پر بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
۸۱؍دنوں تک سنیما گھروں میں شاندار کارکردگی کے بعد ’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ ۴؍ جون ۲۰۲۶ء کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی اور آتے ہی اس نے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر نئے ریکارڈ بنا دیے۔ اس اسپائی ایکشن بلاک بسٹر کو پہلے ہفتے میں۸ء۱۲؍ ملین ناظرین نے دیکھا، جو کسی بھی ہندوستانی فلم کے لیے او ٹی ٹی پر اوپننگ ویک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ اورمیکس کے ڈیٹا کے مطابق یکم سے۷؍ جون۲۰۲۶ء کے درمیان ’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ ہندوستان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اسٹریمنگ ٹائٹل رہی۔ اس کامیابی کو اور خاص بناتا ہے کہ فلم نے او ٹی ٹی کے تین بڑے ریکارڈ توڑ دیے، جو پہلے ’’دُھرندھر‘‘ کے نام تھے۔
یہ بھی پڑھئے:وکرم بھٹ کو خوفناک کہانیوں میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ ڈائریکٹر نے راز سے پردہ اٹھایا
پہلا ریکارڈ۲۰۲۶ء کی سب سے بڑی او ٹی ٹی اوپننگ کا ہے۔ دوسرا، فلم نے بے حد کم وقت میں سال کی ٹاپ ۱۰؍ او ٹی ٹی ویورشپ لسٹ میں جگہ بنا لی، جبکہ عام طور پر کسی فلم کو اس لسٹ میں پہنچنے کے لیے کئی ہفتوں تک لگاتار اچھا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی کامیابی یہ رہی کہ ’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ گزشتہ تین برسوں میں تھیٹر ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پر آئی تمام ہندوستانی فلموں میں سب سے زیادہ اوپننگ ویک ویورشپ حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس ریکارڈ کے ساتھ رنویر سنگھ کی اس بلاک بسٹر نے کئی بڑی باکس آفس ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ’’دُھرندھر‘‘ کے نام تھا، جسے او ٹی ٹی پر پہلے ہفتے میں ۶ء۷؍ ملین ویوز ملے تھے۔ یعنی رنویر سنگھ نے ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:اسپین کے لیے خوشخبری، الامین جمال اور نیکو ولیمز نے مکمل تربیت کا آغاز کر دیا
ہندی سنیما کی پہلی ۱۰۰۰؍ کروڑ نیٹ کمائی کرنے والی فلم دینے کے بعد اب ملک کا سب سے بڑا او ٹی ٹی کے آغاز کے ریکارڈ اپنے نام کرکے رنویر سنگھ نے پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کی اسٹار پاور صرف سنیما گھروں تک محدود نہیں ہے۔ ’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی تھیٹر میں تاریخی کامیابی نے جہاں انہیں ’باکس آفس کا سمراٹ‘ بنایا، وہیں او ٹی ٹی پر ملی ریکارڈ توڑ شروعات نے موجودہ دور کے سب سے بڑے ستاروں میں ان کی پوزیشن کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ صرف پہلے ہفتے میں ۸ء۱۲؍ ملین ویوز کے ساتھ ’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ نے او ٹی ٹی پر صرف انٹری نہیں کی، بلکہ آنے والی فلموں کے لیے ایک نیا بینچ مارک بھی سیٹ کر دیا ہے۔