Updated: November 22, 2025, 6:08 PM IST
| Christchurch
میٹ ہینری (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے بعد مارک چیپ مین (۶۴؍ رن) اور مائیکل بریسویل (ناٹ آؤٹ ۴۰؍رن) کی شاندار بلے بازی کے دم پر نیوزی لینڈ نے سنیچر کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۱۱۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے ہرا دیا۔
نیوزی لینڈ۔ تصویر: آئی این این
میٹ ہینری (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے بعد مارک چیپ مین (۶۴؍ رن) اور مائیکل بریسویل (ناٹ آؤٹ ۴۰؍رن) کی شاندار بلے بازی کے دم پر نیوزی لینڈ نے سنیچر کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۱۱۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز بھی ۰۔۳؍سے اپنے نام کر لی۔ میٹ ہینری کو `پلیئر آف دی میچ اور کائل جیمی سن کو پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔
۱۶۲؍ رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اُتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۳۲؍رن کے اسکور پر اپنی تین وکٹ گنوا دیں۔ ڈیون کونوے (۱۱)، راچن رویندر (۱۴) اور وِل ینگ ۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسے مشکل وقت میں مارک چیپ مین اور ٹام لاتھم نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کیلئے ۳۸؍ رن جوڑے۔ اسی دوران۲۰؍ویں اوور میں روسٹن چیس نے ٹام لاتھم (۱۰؍رن) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے مائیکل بریسویل نے مارک چیپ مین کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے ۷۵؍ رن جوڑ کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
۲۸؍ویں اوور میں جیڈن سیلز نے مارک چیپ مین کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پانچویں کامیابی دلائی۔ مارک چیپ مین نے۶۳؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۶۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ مچل سینٹنر (۹؍ رن )چھٹے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے۳ء۳۰؍ اوور میں چھ وکٹ پر ۱۶۲؍ رن بنا کر مقابلہ چار وکٹ سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ اور جیڈن سیلز نے دو دو وکٹ لیے۔ شمر اسپرنگر اور روسٹن چیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:فلمساز، اداکار سیٹ پر انگریزی استعمال کرتے ہیں:ہما قریشی
اس سے پہلے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اُتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کے گیند بازی اٹیک کے آگے۲ء۳۶؍ اوور میں ۱۶۱؍رن کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ جان کیمپ بیل اور اکیم اگیست کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے۳۱؍ رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں میٹ ہینری نے اگست (۱۷؍رن) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اسی اوور کی آخری گیند پر انہوں نے کے سی کارٹی (صفر) کا بھی شکار کر لیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے کپتان شائی ہوپ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران کائل جیمی سن نے جان کیمپ بیل (۲۶؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ویسٹ انڈیز کے لیے روسٹن چیس نے سب سے زیادہ ۳۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔ شائی ہوپ (۱۶)، شرفین ردرفورڈ (۱۹)اور شمر اسپرنگر نے ۱۲؍ رن کا تعاون دیا۔۳۷؍ویں اوور کی دوسری گیند پر ہینری نے جیڈن سیلز (صفر) کو آؤٹ کر کے ۱۶۱؍ رن کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کی اننگز کا اختتام کر دیا۔ کھاری پیئر۲۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے میٹ ہینری نے ۴؍ وکٹ لیے۔ جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر کو دو دو وکٹ ملے۔ کائل جیمی سن اور زیکری فاکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔