• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مینوفیکچرنگ اور ایم ایس ایم ایز کیلئے ہندوستان برکس سینٹرمیں شامل ہوا

Updated: February 04, 2026, 4:09 PM IST | New Delhi

تجارت و صنعت کی وزارت، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے زیر اہتمام نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان صنعتی مسابقت کے برکس سینٹر (بی سی آئی سی) میں شامل ہوا ۔

Bricks.Photo:INN
برکس۔ تصویر:آئی این این

تجارت و صنعت کی وزارت، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے زیر اہتمام نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان صنعتی مسابقت کے برکس سینٹر (بی سی آئی سی) میں شامل ہوا ۔ 
 اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) کے ساتھ شراکت داری میں شروع کیا گیا بی سی آئی سی ایک ون اسٹاپ سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جو برکس ممالک میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور  اوسط درجے کی صنعتی اداروں (ایم ایس ایم ای) کو مربوط معاون خدمات فراہم کرتا ہے ، جس میں صنعت ۰ء۴؍ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: یامل اور راشفورڈ کا جادو چل گیا، بارسلونا سیمی فائنل میں داخل

اس موقع پر ڈی پی آئی آئی ٹی اور یو این آئی ڈی او کے درمیان ٹرسٹ فنڈ معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔  اس معاہدے پر ڈی پی آئی آئی ٹی  کے اقتصادی مشیر  اگرم کوشل اور یو این آئی ڈی او  کے ڈائرکٹر  ڈاکٹر کرسٹیانو پسینی نے دستخط کیے ، جس سے بی سی آئی سی فریم ورک میں ہندوستان کی شرکت کو باقاعدہ بنایا گیا ۔
قومی پیداواری کونسل (این پی سی) کو برکس صنعتی صلاحیتوں کے لیے انڈیا سینٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔  ڈی پی آئی آئی ٹی کی پالیسی رہنمائی کے تحت اور یو این آئی ڈی او کی تکنیکی مدد سے ، این پی سی بی سی آئی سی کے ساتھ ہندوستان کی وابستگی کی قیادت کرے گی اور صلاحیت سازی ، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور جدید مینوفیکچرنگ طریقوں کو اپنانے میں تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:شہر ومضافات کے کئی علاقوں میں انہدامی کارروائی

اس تقریب کی صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری  امر دیپ سنگھ بھاٹیا نے کی اور اس میں این پی سی کی ڈائریکٹر جنرل  نیرجا سیکھر، کے علاوہ ڈی پی آئی آئی ٹی ، ایم ایس ایم ای کی وزارت ، وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار، ایو این آئی ڈی او کے نمائندے اور صنعت کے شراکت دار فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK