Inquilab Logo

نک جونس نے میسیج کرکے پرینکا چوپڑہ سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تھا

Updated: November 20, 2020, 10:06 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے پہلی مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اُن کی محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری (نک جونس کی) جانب سے اُٹھایا گیا تھا۔‘

Priyanka chopra. Picture :INN
پرینکا چوپڑہ۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے پہلی مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اُن کی محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری (نک جونس کی) جانب سے اُٹھایا گیا تھا۔‘‘خبروںکے مطابق ایک امریکی شو میں نک جونس کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی اور پرینکا چوپڑہ کی لو اسٹوری سے متعلق بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے پرینکا چوپڑہ کے عشق میں مبتلا ہوئے تھے۔نک جونس نےاپنے انٹرویو میں بتایا کہ ہماری محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری طرف سے اُٹھایا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ میں نے پرینکا کو میسیج کیا تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ میسیج کرنے سے قبل ہم دونوں ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے تھے، میسیج پر ہی ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔امریکی گلوکار نےبتایا کہ ہمارے درمیان بات چیت کاسلسلہ ۶؍مہینے تک جاری رہا جبکہ اس دوران ہماری ایک مرتبہ بھی ملاقات نہیں ہوئی،۶؍ماہ بعد ہم پہلی بار ایک دوسرے سے ایک دوست کی حیثیت سے ملے، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔انہوں نے بتایا کہ پرینکا اور میری پہلی ملاقات میٹ گالامیں ہوئی تھی، اُس وقت ہم دونوں صرف دوست تھے اور ہم دونوں میں سے کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کچھ سال بعد ہماری زندگی اتنی بدل جائے گی۔میزبان کی جانب سےپوچھے گئے ایک سوال کےجواب میں امریکی گلوکار نے کہا کہ کچھ مہینے ملاقات کے بعد ہی ہم دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور پھر جلد ہی ہماری منگنی ہوگئی۔دوسری جانب پرینکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ’’جب میرے اور نک کے درمیان بات چیت کا باقاعدہ آغاز ہوا تو میں کافی خوش ہوئی، یہ میری زندگی کا ایک نیا اور حسین باب تھا جس کی مجھے عادت ہوگئی تھی، اس سے قبل میں نے خود کو اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا تھا۔‘ ‘ واضح رہے کہ پرینکا چوپڑہ اور نک جونس نے ۲۰۱۸ءمیں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتےہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتےدکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں پرینکا نے سوشل میڈیا پر اپنے کروا چوتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں پرینکا چوپڑہ ٹریڈیشنل دیسی لُک میں نظر آرہی تھیں۔ اُنہوں نے لال رنگ کی ساڑی اور ماتھے پر لال رنگ کا سندور لگایا ہوا تھا جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ہندو اورعیسائی مذہب دونوں کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK