• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شمالی کوریا : ۷۸؍ سال میں پہلی بار قومی پرچم کے تناسب میں تبدیلی

Updated: November 14, 2026, 6:03 PM IST | Pyongyang

شمالی کوریا نے۱۹۴۸ء میں حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار اپنے قومی پرچم کے سرکاری تناسب میں ترمیم کی ہے، جسے تجزیہ کار کم جونگ ان کی جانب سے اپنی ’’دو دشمن ریاستوں‘‘ کے نظریے کے تحت ایک مخصوص قومی شناخت بنانے کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں۔

National Flag of North Korea. Image: X
شمالی کوریا کا قومی پرچم۔ تصویر: ایکس

نائنارا، ایک شمالی کوریائی بیرونی پروپیگنڈا ویب سائٹ پر جمعہ کو شائع ہونے والے نظرثانی شدہ آئین کے آرٹیکل۱۶۶ء کے مطابق، قومی پرچم کے اونچائی سے چوڑائی کے تناسب کو۱:۲؍ سے بدل کر ۱ ۱عشاریہ ایک ۶۵؍کر دیا گیا ہے، جس سے اس کے بنیادی ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی چوڑائی مؤثر طریقے سے کم ہو گئی ہے۔ ترمیم۷۸۳ سالوں میں پرچم کے تناسب میں پہلی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، حالانکہ اس کا مرکزی سرخ میدان، سفید اور نیلے رنگ کی پٹیاں اور سرخ پانچ نکاتی ستارہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ویب سائٹ کے ایک الگ حصے میں، حکومت  نے وضاحت کی کہ پرچم کا مرکزی سرخ میدان جاپان مخالف انقلابی جنگجوؤں کے بہائے گئے خون کی علامت ہے، جبکہ سفید دائرہ اور پٹیاں حکمران ورکرز پارٹی اور ملک کے لیڈر سے وفاداری کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نیلی پٹیاں سامراج مخالف آزادی، عالمی امن اور دوستی، نیز قومی خودمختاری کی علامت ہیں۔بعد ازاں تبدیلی کو کم جونگ کی وسیع تر مہم کے حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاکہ شمالی کوریا کی قومی شناخت کی از سر نو تعریف کی جا سکے اور ان کی قیادت کو ان کے پیشروؤں سے ممتاز کیا جا سکے، خاص طور پر جب شمالی کوریا، جنوبی کوریا کے تئیں اپنے شدید دشمنانہ موقف کو ادارہ جاتی بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شمالی کوریا نے جی۷؍ کا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ مسترد کر دیا، جوہری عزائم کا اعادہ

واضح رہے کہ ۲۰۲۴ء میں، شمالی کوریا نے اپنے قومی ترانے میں ترمیم کی،’’سمچولی‘‘ کو، جس کا لفظی مطلب’’ ۳۰۰۰؍ری‘‘ ہے، جو پورے کوریائی جزیرہ نما کا حوالہ دینے والا ایک روایتی کوریائی اظہار ہے، کو ’’ای سیسانگ‘‘ سے بدل دیا، جس کا مطلب ’’یہ دنیا‘‘ ہے۔ سمچولی کی اصطلاح کوریا کی روایتی جغرافیائی وسعت کا حوالہ دیتی ہے، ری فاصلے کی ایک روایتی اکائی ہے۔ یہ طویل عرصے سے کوریائی وطن کو مجموعی طور پر علامت بناتی رہی ہے، جس میں شمالی اور جنوبی کوریا دونوں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: COP31 اجلاس: نمائش کے ذریعے غزہ کی تباہی اور حوصلے کی داستان پیش کی گئی

دریں اثناء تبدیلی کو وسیع پیمانے پر کم جونگ کی متحدہ کوریائی قوم کے تصور سے دور جانے اور شمالی کوریا کی ایک علاحدہ ریاست کے طور پر شناخت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سمجھا گیا۔ مزید برآں حکومت نے اس سال کے اوائل میں اپنے آئین سے اتحاد سے متعلق دفعات کو بھی ہٹا دیا، کم جونگ کے اس اعلان کو تقویت دی کہ شمالی اور جنوبی کوریا حتمی اتحاد کے خواہاں شراکت داروں کے بجائے دوعلاحدہ، دشمن ریاستیں ہیں۔کیونگنام یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار فار ایسٹرن اسٹڈیز کے پروفیسر لم یول-چل نے کہا کہ پرچم کی ترمیم گزشتہ شمالی کوریائی لیڈروں کی میراث کے ساتھ تسلسل اور کم جونگ کے تحت ایک مخصوص سیاسی شناخت کے قیام کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔ لم نے کہا، ’’پرچم کے تناسب کو تبدیل کرتے ہوئے اس کے بنیادی ڈیزائن کو برقرار رکھنا پچھلے لیڈروں کی میراث کو محفوظ رکھنے کی کوشش ہے جبکہ کم جونگ کے ذریعے اس دور سے وابستہ ایک مخصوص قومی شناخت کو نقش کیا جا رہا ہے۔ترمیم آئینی سطح پر اور قومی علامتوں کے ذریعے `دو دشمن ریاستوںکے نظریے کو ادارہ جاتی بنانے میں بھی اہمیت رکھتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK