Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں ملک کے ہر کونے سے ملنے والی محبت سے سرشار ہوں!: این ٹی آر

Updated: May 22, 2025, 4:11 PM IST | Mumbai

’’ وار۲‘‘کے ٹیزر کو مداحو ں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر این ٹی آر نے مداحوں کا شکراداکیا۔

NTR. Picture: INN
این ٹی آر۔ تصویر: آئی این این

این ٹی آر، جو جنوب سے شمال تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہے، جسےپیار سے ’’مین آف دی ماسیس ‘‘ کہا جاتا ہے، نے واے ایف آراسپائے یونیورس کی بہت زیادہ منتظر فلم’’ وار ۲‘‘کے ٹیزر کے ساتھ ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی پین انڈیا کے سپر اسٹار ہیں۔جیسے ہی’’ وار ۲‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہوا، این ٹی آر کا سپر اسپائی اوتارمداحوں کے درمیان چرچا بن گیا اور سوشل میڈیا پرٹیزر نے ہلچل مچا دی۔ این ٹی آر ملک بھر سے ملنے والی محبت سے متاثر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ’’ ایک اداکار ہونے کی سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ آپ کو لوگوں سے اتنی غیر مشروط محبت ملتی ہے، یہ ایک بہت قیمتی اور نایاب تجربہ ہے، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ’’ وار ۲‘‘کیلئے  مل رہا ہے۔ اس فلم میں میرا کردار میرے لئے ایک نیا تجربہ تھا، اور مجھے اسے ادا کرنے میں بہت مزہ آیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آدتیہ چوپڑہ نے رومانی فلموں کے ساتھ شہرت پائی

این ٹی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کردار میں اپنا پورا دل لگا دیا ہے اور اب جب کہ انہیں ناظرین کی طرف سے اتنا زبردست ردعمل مل رہا ہے تو وہ بے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کے کہ ’’یہ کردار میرے دل کے بہت قریب ہے، جب آپ اپنے کردار میں اتنے جذبات، اتنی توانائی اور اتنی سنجیدگی ڈالتے ہیں تو ایسا ردعمل ملنے کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ واے ایف آر  سپائی یونیورس نے ہمیشہ سنیما اور باکس آفس کے لئے نئے معیارات قائم کیے ہیں، اور مجھے خوشی ہے کہ ہماری فلم نے اتنی زبردست شروعات کی ہے۔ اب ۱۴؍اگست کو سینما گھروں میں بڑی اسکرین پر اس دیوانگی کو دیکھنے کا منتظر ہوں!‘‘
’’وار۲‘‘، آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اور آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں، ۱۴؍اگست ۲۰۲۵ءکو ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں کیارا اڈوانی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK