Inquilab Logo

نصرت، چھترپتی کے ہندی ریمیک میں 

Updated: May 20, 2022, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا جنوبی ہندکے فلموں کے سپر اسٹار پربھاس کی سپر ہٹ فلم چھترپتی کے ہندی ریمیک میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

Nushrratt Bharuccha.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا جنوبی ہندکے فلموں کے سپر اسٹار پربھاس کی سپر ہٹ فلم چھترپتی کے ہندی ریمیک میں کام کرتی نظر آئیں گی۔نصرت بھروچا پربھاس کی سپرہٹ فلم `چھترپتی کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔ جنوبی ہندکے اداکار بیلم کونڈا سری نواس کو پہلے ہی ہندی ریمیک کے  مرکزی کردار کے لئے چنا گیا تھا۔ سری نواس اس فلم سے بالی ووڈ میں  اپنا  ڈیبیو کر رہے ہیں۔یہ ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ بیلم کونڈا سری نواس نے اس فلم کےلئے اپنا ٹرانسفارمیشن کیا ہے اور وہ ایک زبردست ایکشن  روپ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری حقیقی فلم کے ڈائریکٹر وی وی ونائک کریں گے۔ چھترپتی ایس ایس راجامولی کے والد وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔ اب اسی کہانی کو فلم کے ہندی ریمیک میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK