Inquilab Logo

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم ’سیلفی‘ آئندہ سال ریلیز ہوگی

Updated: July 19, 2022, 1:49 PM IST | Agency | Mumbai

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی اداکاری سے سجی فلم ’ سیلفی‘ آئندہ سال ۲۴؍ فروری کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ہدایتکار راج مہتا ۔ فلم ’سیلفی‘ ملیالم فلم ’ڈرائیونگ لائسنس ‘ کا ریمیک ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار اور عمران ہاشمی  کی اداکاری سے سجی فلم ’ سیلفی‘ آئندہ سال ۲۴؍  فروری کو ریلیز ہوگی۔   اس فلم کے ہدایتکار راج مہتا ۔ فلم ’سیلفی‘  ملیالم فلم ’ڈرائیونگ لائسنس ‘ کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار ایک سپر اسٹار کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ڈیانا پینٹی نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب عمران ہاشمی ٹریفک پولیس اہلکار کے کردار میں نظرآئیں گے جو اکشے کے بہت بڑے مداح ہیں۔اس فلم میں نصرت بھروچا عمران ہاشمی کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی کہانی انہی کرداروںکے گرد گھومتی ہے۔      فلم ’سیلفی‘ ہیرو کو یش جوہر، سپریا مینن، کرن جوہر، ارونا بھاٹیہ، پرتھوی راج سوکمارن، اپوروا مہتا اور لسٹن اسٹیفن نے پروڈیوس کیا ہے جوآئندہ سال فروری میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK