Inquilab Logo

دیدار دے دوبارہ سپرہٹ ہو رہا ہے ، یوٹیوب پر دھوم

Updated: November 13, 2020, 10:46 AM IST | Agency | Mumbai

ری مکس نغموں کا دور ہے اور ایسے میں وہ نغمے جو ماضی میں دھوم مچاچکے ہیں وہ اب بھی ناظرین کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک نغمہ ہے فلم دس کا ’دیدار دے ‘ جو ان دنوں دوبارہ نہ صرف سپرہٹ ہو رہا ہے بلکہ یوٹیوب پر نئے نئے ریکارڈس قائم کررہا ہے۔

Chhalaang Movie Song Scene.Picture :INN
چھلانگ فلم کے نغمے کا منظر۔ تصویر:آئی این این

ری مکس نغموں کا دور ہے اور ایسے میں وہ نغمے جو ماضی میں دھوم مچاچکے ہیں وہ اب بھی ناظرین کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک نغمہ ہے فلم دس کا ’دیدار دے ‘ جو ان دنوں دوبارہ نہ صرف سپرہٹ ہو رہا ہے بلکہ یوٹیوب پر نئے  نئے ریکارڈس قائم کررہا ہے۔ اس نغمے کو مشہور نغمہ نگار اور شاعرپنچھی جالونوی نےفلم ’دس‘کیلئے تحریر کیا تھا ۔ اُس وقت بھی یہ نغمہ ناظرین کے سر چڑھ کر بولا تھا اور اب  دوبارہ اسے ری مکس کرکے راجکمار رائو اور نصرت بھروچا کی فلم چھلانگ میں پیش کیا جارہا ہے۔ جب یہ نغمہ اور اس کا ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تو پہلے ہی دن اسے ۹۰؍ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھ لیا گیا  جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اور اب روزانہ اس کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔  اس بارے میں پنچھی جالونوی  نے کہا کہ وہ اپنے نغموں میں نغمگی کا بھرپور خیال رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کےگانوں میں وہ کشش ہو تی ہے کہ برسوں بیت جانے کے بعدبھی انہی نغموں  کو  ری مکس کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم باغی ۳؍ میں بھی پنچھی جالونوی کے قلم سے نکلے ’دس بہانے کرکے لے گئے دل‘ کو ری مکس کیا گیا تھا جسے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمس پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ پنچھی جالونوی نہ صرف ایک نغمہ نگار بلکہ شاعر بھی ہیں۔ جلدہی شاعری پر مشتمل ان کی ایک کتاب بھی منظر عام پر آنےوالی ہےجس کے تعلق سے وہ کافی پرجوش ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK