Inquilab Logo Happiest Places to Work

وویک راماسوامی نے اوہائیو کی گورنر کی ریپبلکن پرائمری جیت لی، ڈیموکریٹ سے مقابلہ

Updated: May 06, 2026, 6:04 PM IST | Washington

وویک راماسوامی نے اوہائیو کی گورنر کی ریپبلکن پرائمری جیت لی،اب ان کا مقابلہ سابق ریاستی صحت ڈائریکٹر ڈیموکریٹ ایمی ایکٹن سے ہوگا، جنہوں نے ڈیموکریٹک طرف، بغیر کسی حریف کے اپنی نامزدگی حاصل کرلی۔

Indian-origin businessman Vivek Ramaswamy. Photo: X
ہند نژاد کاروباری شخصیت وویک راماسوامی۔ تصویر: ایکس

ہند نژاد کاروباری شخصیت وویک راماسوامی نے اوہائیو کی گورنر کے لیے ریپبلکن پرائمری جیت لی ہے۔این بی سی نیوز کے پروجیکشنز کے مطابق،۴۰؍ سالہ راماسوامی اب عام انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ایمی ایکٹن کے خلاف مقابلہ کریں گے، جو ممکنہ طور پر انتہائی مہنگا اور قریبی مقابلہ ہوگا۔ ڈیموکریٹک طرف، سابق ریاستی صحت ڈائریکٹر ایمی ایکٹن نے بغیر کسی حریف کے اپنی نامزدگی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ راماسوامی اس سے قبل صدارتی انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مقابلہ کرچکے ہیں، لیکن اب انہیں ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کیسی پُش کو شکست دی، جو اپنے یوٹیوب ویڈیوز کے لیے مشہور تھے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: محکمہ انصاف میں وکلاء کی بھرتی کا بحران، مقدمات میں تاخیر

بعد ازاں پُش نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور راماسوامی کی ہند نژاد امریکی پس منظر پر تنقید کی، جبکہ راماسوامی نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرکے زمینی سطح پر توجہ مرکوز کی۔اوہائیو پچھلے۲۰؍ سالوں سے ڈیموکریٹ گورنر منتخب نہیں کرسکا۔جبکہ موجودہ گورنر مائیک ڈیوائن مدت مکمل ہونے پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑ سکتے۔ ابتدائی پولز کے مطابق، راماسوامی اور ایکٹن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
دریں اثناء راماسوامی نے۲۵؍ ملین ڈالر عطیات اور اپنی جیب سے۲۵؍ ملین ڈالر جمع کیے ہیں، جبکہ ایکٹن کے پاس صرف۵؍ ملین ڈالر ہیں۔ راماسوامی نے پرائمری میں۱۰؍ ملین ڈالر کی میڈیا مہم چلائی تھی۔ یہ اوہائیو کی تاریخ کی مہنگی ترین گورنر ریس بن سکتی ہے۔رامسوامی نے بائیوٹیک انڈسٹری میں دولت کمائی اور۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لے کر میں قومی توجہ حاصل کی۔ وہ ٹرمپ کی ماگا تحریک کے قریب رہے اور ایلون مسک کے ساتھ ’’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘‘ پر بھی کام کیا، لیکن گورنر کی دوڑ پر توجہ دینے کے لیے الگ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹی وی کے سربراہ اور اداکار وجے تھلاپتی رکشہ ڈرائیور دھامو کے ساتھ

دوسری جانب ان کے مقابل امیدوار ایمی ایکٹن کرونا وبا کے دوران ڈیوائن کی انتظامیہ میں مشہور ہوئیں، لیکن شدید مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دائیں بازو کے مظاہرین نے ان کے گھر کے باہر بندوقیں اور سام دشمن علامتوں والے پلے کارڈز لیے احتجاج کیا۔ ایکٹن، جو یہودی ہیں، نے جون ۲۰۲۰ءمیں استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK