اولمپک فگر اسکیٹنگ پیئرز چیمپئن میورا ریکو اور کیہارا ریوئیچی کی جوڑی نے جمعہ کو اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اولمپک کھیلوں میں پیئرز ایونٹ میں جاپان کی پہلی تمغہ جیتنے والی اس جوڑی نے آج سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 7:04 PM IST | Tokyo
اولمپک فگر اسکیٹنگ پیئرز چیمپئن میورا ریکو اور کیہارا ریوئیچی کی جوڑی نے جمعہ کو اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اولمپک کھیلوں میں پیئرز ایونٹ میں جاپان کی پہلی تمغہ جیتنے والی اس جوڑی نے آج سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اولمپک فگر اسکیٹنگ پیئرز چیمپئن میورا ریکو اور کیہارا ریوئیچی کی جوڑی نے جمعہ کو اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اولمپک کھیلوں میں پیئرز ایونٹ میں جاپان کی پہلی تمغہ جیتنے والی اس جوڑی نے آج سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
— 𝕿𝖗𝖊𝖓𝖉𝕷𝖎𝖓𝖊N 🇺🇸 (@TrendlineN) February 17, 2026
میورا اور کیہارا نے جاپانی اور انگریزی، دونوں زبانوں میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ’’ہم، ریکو میورا اور ریوئیچی کیہارا، نے اس سیزن کے اختتام کے بعد مسابقتی اسکیٹنگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری شراکت داری کے آغاز سے ہی ہمارا ساتھ دیا۔ ہمارے آس پاس کے لوگوں کی مدد کے بغیر ریکو-ریو اتنے طویل عرصے تک مقابلہ نہیں کر پاتے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی’’ لو اینڈ وار‘‘اگلے سال ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی
انہوں نے مزید کہا’’جب بھی ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تو کوئی نہ کوئی ہماری مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہا۔ تعاون کی ان تمام کوششوں نے ہمیں مزید مضبوط بنایا اور ہمیں اس مقام تک پہنچانے میں مدد کی جہاں ہم آج ہیں۔ ہم اپنے کوچ برونو مارکوٹ اور کوچنگ ٹیم کے بھی بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار فارم، سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی
انہوں نے کہا’’آپ نے ہمیشہ ہم پر بھروسہ کیا، مثبت سوچ کے ساتھ ہماری رہنمائی کی، اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے ممنون رہیں گے۔ ہم نے جو وقت ایک ساتھ گزارا، جس میں ہم نے خوشیاں اور مایوسی، دونوں بانٹیں، وہ ایک ایسا انمول خزانہ ہے جسے ہم کسی بھی چیز سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔‘