• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر منوج سنہا اور عمرعبداللہ نے سیاحوں کو وادی کشمیر آنے کی دعوت دی

Updated: September 28, 2026, 12:03 PM IST | Agency | Srinagar

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم سیاحت(۲۷؍ ستمبر) کے موقع پر سیاحوں کو جموں  کشمیر آنے کی دعوت دی ہے۔سنہا نے کہا’’جموں  کشمیر میں آپ سب کا خیر مقدم ہے جسے ہندو ستان کاتاج کہا جاتا ہے۔‘‘ 

A beautiful area of ​​the Kashmir Valley. Photo: INN
وادی کشمیرکاایک خوبصورت علاقہ۔ تصویر: آئی این این

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم سیاحت(۲۷؍ ستمبر) کے موقع پر سیاحوں کو جموں  کشمیر آنے کی دعوت دی ہے۔سنہا نے کہا’’جموں  کشمیر میں آپ سب کا خیر مقدم ہے جسے ہندو ستان کاتاج کہا جاتا ہے۔‘‘  انہوں نے کہا’’ یہاں پر گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی ایک شاندار اور یادگار تجربہ پیش کرتی ہے۔ میں ہر کسی کو جموں و کشمیر کی دلکش خوبصورتی کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:یوپی میں شدید بارش اور طوفان،۵۶؍ افراد ہلاک، ہزار سے زائد مکانات متاثر

عمر نے کہا کہ شاندار چوٹیوں اور پُرسکون جھیلوں سے لے کر سرسبز و شاداب وادیوں تک، جموں کشمیر ایک سرسبز جنت بنا ہوا ہے۔ یہ تجربات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، بشمول ایڈونچر اسپورٹس، آرام دہ چھٹیاں، سہولیات، شادی کے بہترین مقامات، اچھوتے ٹریکس، اور فلم کی شوٹنگ کے مقامات وغیرہ۔وزیر اعلیٰ نے سیاحت سے متعلق سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مقامی نوجوان اور بھرپور ثقافتی روایات جموں و کشمیر کے مہمان نوازی کے شعبے کے مرکز میں رہیں۔مہمانوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ملک اور دنیا بھر کے لوگوں سے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے اور یادگار لمحات گزارنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK