• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹیم نے ایشیائی میدان مار لیا

Updated: November 24, 2025, 4:59 PM IST | Doha

پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارس کے فائنل میں مقررہ اوورس میں سنسنی مقابلے کے بعد سپر اوور میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Pakistan A Team.Photo:INN
پاکستان اے ٹیم۔ تصویر:آئی این این

پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارس کے فائنل میں مقررہ اوورس میں سنسنی مقابلے کے بعد سپر اوور میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹرز اچھی بیٹنگ میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھئے:کوٹہ، راجستھان: ہندوستان کا بغیر ٹریفک سگنلز والا پہلا شہر

پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹ صرف دو رنز پر گر گئیں، جس کے بعد دیگر بیٹرز دباؤ میں نظر آئے اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنر یاسر خان اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد فائق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے معاذ صداقت نے ۱۸؍ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۲۳؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفات منہاس ۲۵؍رنز بنا سکے جبکہ کپتان عرفان خان نیازی بھی ناکام رہے اور صرف۹؍ رنز بناپائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے ۲۶؍ گیندوں پر ۳؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۳۸؍ رنز بنائے اور ٹیم کو مقررہ اوورز میں ۹؍ وکٹوں پر ۱۲۵؍ رنز بنانے میں مدد دی۔ بنگلہ دیش اے کے ریپن مونڈل نے سب سے زیادہ۳؍  وکٹ حاصل کئے، رکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


 ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں ایک آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑاگئی اور ۴۴؍رنز میں ۴؍وکٹیں گرگئیں، اوپنر حبیب الرحمان سوہان نے ۲۶؍ رنز کی اننگز ضرور کھیلی۔ ایس ایم مہروب نے ۱۹؍ اور رکیب الحسن نے ۲۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی اور ایسا لگا کہ پاکستان بآسانی فائنل جیت جائے گا لیکن بنگلہ دیش کی آخری وکٹ نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے۔

یہ بھی پڑھئے:سعودی عرب: مساجد کیلئے۳۱؍ ہزار نئی جز وقتی اسامیوں کی بھرتی

عبدالغفار ثقلین اور ریپن منڈول نے بالترتیب ۱۶؍ اور۱۱؍ رنز بنا کر پاکستان کو مشکلات سے دو چار کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا اور مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں پر۱۲۵؍ رنز بنا لیے۔ احمد دانیال نے آخری اوور میں اچھی بولنگ ضرور کی لیکن ثقلین نے ان کو آسان راستہ نہیں دیا اور رنز برابر کر دیئے، جس کے بعد میچ کا نتیجہ سپر اوور میں ہوا۔ بنگلہ دیش اے نے سپراوور میں پہلے بیٹنگ کی اور دو وکٹوں پر ۶؍ رنز بنائے، احمد دانیال نے سپر اوور میں بھی بہترین بولنگ کی اور دونوں وکٹیں حاصل کی۔
سعد مسعود اور معاذ صداقت نے سپر اوو میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کی اوربالترتیب ۵؍اور ایک رن کے ذریعے بغیر کسی نقصان کے پانچویں گیند پر ۸؍ رنز بنا کر پاکستان کو تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا چمپئن  بنا دیا۔ پاکستان شاہینز نے اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور۲۰۲۳ء میں ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کپ جیت لیا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK