• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارکو جینسن نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کردی

Updated: November 24, 2025, 9:41 PM IST | Guwahati

گوہاٹی ٹیسٹ میچ میں مارکو جینسن نے ہندوستان کے خلاف ایک ہی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اور۶؍ وکٹ حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ ۲۵؍ سالہ آل راؤنڈر نے اتوار کو شاندار بیٹنگ کی اور ۹۱؍ گیندوں پر ۹۳؍ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Marco Jensen.Photo:PTI
مارکو جینسن۔ تصویر:پی ٹی آئی

گوہاٹی ٹیسٹ میچ میں مارکو جینسن نے ہندوستان  کے خلاف ایک ہی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اور۶؍ وکٹ حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ ۲۵؍ سالہ آل راؤنڈر نے اتوار کو شاندار بیٹنگ کی اور ۹۱؍ گیندوں پر ۹۳؍ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے پہلی اننگز کے دوران تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے  ۵ء۱۹؍اوورز میں ۴۸؍ رنز دے کر۶؍ کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ 
مارکو نے پہلے سیشن میں دھرو جوریل کو آؤٹ کیا اس کے بعد رشبھ پنت، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجا  کے بھی  وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کلدیپ یادو کو پویلین بھیج کر اپنا پانچواں شکار بنایا، ان کا چھٹا شکار جسپریت بمراہ بنے جو دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔ اس سے قبل صرف ایک جنوبی افریقی کرکٹر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، نکی بوئے نے مارچ ۲۰۰۰ء میں بنگلورو کے میدان میں  ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے بوئے نے پہلی اننگز میں ۸۵؍اور دوسری اننگز میں ۳۸؍اوورز میں ۸۳؍ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔  علاوہ ازیں مارکو مارکو نے مجموعی طور پر چھ چوکے اور سات چھکے لگائے انہوں نے لیجنڈری بیٹر سر ویوین رچرڈس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ہندوستان میں ایک ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے تھے،  ۱۹۷۴ء سے یہ اعزاز ویوین رچرڈز کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھئے:گوہاٹی میں ہندوستان کی مایوس کن بیٹنگ پر شائقین مشتعل، گمبھیر کو ہٹانے کا مطالبہ

ہندوستان پر جنوبی افریقہ کا دباؤ غیر معمولی: ڈیل اسٹین
گوہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن مہمان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے ۴۸۹؍ رنز کے جواب میں  ہندوستان کو ۲۰۱؍ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ کرکٹ لائیو  میں بات چیت کرتے ہوئے، جیواسٹار کے ماہر ڈیل اسٹین نے ہندوستان کی بیٹنگ کی خامی اور لچک کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان میں ۳؍ دنوں میں مہمان ٹیم کا اس طرح حاوی ہونا بہت کم دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان: لیبر قوانین نافذ: کم از کم اجرت اور سماجی تحفظ کا دعویٰ

اسٹین نے کہا کہ  ہندوستان میں کرکٹ کے تین دنوں میں اس طرح کسی مہمان ٹیم کا دباؤ دیکھنا واقعی بہت کم ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ کامیاب رہا۔ تب سے انہوں نے جو بھی قدم اٹھائے  چاہے بیٹنگ اپلیکیشن ہو یا بولنگ مینجمنٹ  سب  درست رہا۔ میرے خیال میں گوہاٹی کے ان حالات میں ان کی حکمت عملی اور اس پر عمل درآمد نے  ہندوستان کی کوششوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں شاندار آغاز پر اسٹین نے کہا،کچھ نروس لمحات آئے جب گیند بلے کے کنارے سے نکل گئی، لیکن مجموعی طور پر جنوبی افریقہ نے اچھا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK