Inquilab Logo

پٹھان سب سے کم دنوں میں ۴۰۰؍کروڑ کمانے والی فلم بن گئی

Updated: February 07, 2023, 12:31 PM IST | Mumbai

پٹھان نے گھریلو باکس آفس پر سب سے تیز رفتاری سے ۴۰۰؍کروڑکما کر ریکارڈ بنایا ہے۔ فلم نے یہ کارنامہ صرف ۱۲؍دنوں میں حاصل کیا۔ا

Shah Rukh Khan in a scene from the movie Pathaan
فلم پٹھان کے ایک منظر میں شاہ رخ خان

پٹھان نے گھریلو باکس آفس پر سب سے تیز رفتاری سے ۴۰۰؍کروڑکما کر ریکارڈ بنایا ہے۔ فلم نے یہ کارنامہ صرف ۱۲؍دنوں میں حاصل کیا۔اس سلسلے میںپٹھان نےباہوبلی۲؍ اور کے جی ایف۲؍کے ہندی ورژن کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔باہوبلی۲؍ نے ۱۵؍ دنوں میں ۴۰۰؍کروڑ کا ہندسہ چھو لیا تھاجبکہ کے جی ایف ۲؍کویہاں تک پہنچنےمیں ۲۳؍دن لگے۔ترن آدرش کی رپورٹ کے مطابق، پٹھان نے ریلیز کے بارہویں دن ۲۷ء۵۰؍کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔اس حساب سےفلم کا ہندی نیٹ کلیکشن ۴۱۴ء۵۰؍کروڑ ہو گیاہے۔اگر تمل اور تیلگو کے اعداد وشمارکو شامل کیا جائے تو فلم کی کل کمائی۴۲۹ء۹۰؍کروڑ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر کے کلیکشن کی بات کریں تو فلم کا کل کلیکشن۸۳۲؍کروڑ ہو گیا ہے۔پٹھان نے گزشتہ روز عامر خان کی فلم دنگل کے لائف ٹائم کلیکشن کوپیچھےچھوڑدیاتھا۔ دنگل نےگھریلو باکس آفس پر ۳۷۴ء۴۳؍ کروڑ کمائے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میںباہوبلی ۲؍اور کے جی ایف ۲؍ ہی رہ گئی ہیں جو پٹھان سے آگے ہیں۔دونوں کے ہندی ورژن کاکلیکشن۴۳۵ء۳۳؍کروڑ روپے اور ۵۱۰ء۹۹؍کروڑ روپےہے۔ اس کے علاوہ فلم پٹھان دنیا بھر میں سب سے زیادہ کلیکشن کرنے والی فلموں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئی ہے۔ عامر کی  پی کے۸۵۴؍کروڑ،سیکریٹر سپر اسٹار ۹۶۶ء۸۶؍ کروڑ،سلمان کی بجرنگی بھائی جان ۹۶۹ء۰۶؍کروڑ اور عامر کی دنگل ۲؍ہزار ۲۴؍کروڑ ہی اس سے آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK