Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پتی، پتنی اور وہ ۲‘‘ میں سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

Updated: July 01, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

’’پتی پتنی اور وہ ۲‘‘میں سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل ہوگی جس میں آیوشمان کھرانہ بھی نظر آئیں گے۔

Sara Ali Khan. Photo: INN
سارہ علی خان۔ تصویر: آئی این این

آیوشمان کھرانہ فی الحال اپنی فلم ’’تھاما‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن حالیہ تبدیلیوں کے مطابق انہیں ایک اہم پروجیکٹ کیلئے کاسٹ کیا جاسکتاہے۔

حالیہ تبدیلی
فلم میں سارہ علی خان کو آیوشمان کھرانہ کے مدمقابل کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ قیاس آرائیوں کے مطابق یہ کارتک آرین، بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے کی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل ہوسکتی ہے۔ پنک ویلا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ پہلی پسند ہوسکتے ہیں اور کردار کے حساب سے اداکارہ موضوع ہیں۔ انہوں نے اسکرپٹ پڑھ لی ہے اورفلم کی پیشکش بھی قبول کرلی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مذہب زندگی کا حصہ ہے، مَیں پوجا بھی کرتا ہوں، درگاہ بھی جاتا ہوں: وکرانت میسی

ذرائع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ’’فلم کی ہدایتکاری مظفر عزیز انجام دے سکتے ہیں جو ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘، ’’ پتی پتنی اور وہ‘‘ اور ’’کھیل کھیل میں‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کیلئے مشہور ہیں۔ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ ایک کامیڈی فلم ہوسکتی ہے جس میں ملٹی اسٹار کاسٹ (مشہور اداکاروں کی کاسٹنگ) نظر آسکتی ہے۔ سارہ کے علاوہ فلم میں مزید دو اداکارائیں نظر آسکتی ہیں۔ فی الحال فلم کی کاسٹنگ جاری ہے۔‘‘ مظفر عزیز اگست ۲۰۲۵ء میں فلم کی شوٹنگ کی شروعات کر سکتے ہیں جبکہ شوٹنگ نومبر ۲۰۲۵ء میں مکمل ہوجائے گی۔ آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان دھرما پروڈکشن کی اسپائی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی زیادہ تر شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور یہ ’’پوسٹ پروڈکشن‘‘ (فلم پروڈکشن کے بعد) کے مرحلے میں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’جین زی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ’ سی ڈی برن‘ کرنا کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘

آیوشمان کھرانہ کی اگلی فلم
آیوشمان کھرانہ کی اگلی فلم ’’تھاما‘‘ ہوگی جو میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس کا حصہ ہے۔ اس فلم میں ویمپائر کی دنیا دکھائی گئی ہے اور اس میں آیوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، نواز الدین صدیقی اور رشمیکا مندانا کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK