Inquilab Logo Happiest Places to Work

شان نے ’’یہ دل دیوانہ‘‘ گا کر شاہ رخ خان کو خراج پیش کیا

Updated: June 30, 2025, 9:58 PM IST | Mumbai

مشہور گلوکار شان نے اپنے ایک کنسرٹ میں شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس‘‘ کا نغمہ ’’یہ دل دیوانہ‘‘گا کر انہیں خراج پیش کیا۔

Shaan and Shah Rukh Khan. Photo: INN
شان اور شاہ رخ خان۔ تصویر:ـ آئی این این

شان نے اپنے موسیقی کے کریئر میں کئی ہٹ نغمے دیئے ہیں اور شاہ رخ خان کو انہوں نے جو آواز دی اسے بھی مداحوں نے پسند کیا۔ فی الحال وہ اپنے انفی نٹی ٹور پر ہیں جس کے تحت انہوں نے امریکہ، کنیڈا اور دیگر ممالک میں پرفارم کیا ہے۔ ایسے ہی ایک کنسرٹ میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس‘‘ کا نغمہ گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تاہم، حقیقی نغمہ سونونگم نے گایا ہے لیکن شان نے اپنی نرم اور دلکش آواز سے نغمے کو نئی تازگی بخشی ہے۔ ان کے منفرد ورژن نے مداحوں کیلئے اس لمحے کو مزید خاص بنا دیا۔ شان کے نغمہ گانے سے پہلے معلن نے ناظرین کو متوجہ کرنے کیلئے کہا ’’۹۰؍ کی دہائی میں دلوں کا ایک ہی جادوگر تھا اور ابھی بھی وہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ستارے زمین پر‘‘ نے ۱۰؍ دن میں ۱۲۲؍ کروڑ کا کاروبار کیا

شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے شان نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’کنگ کیلئے، بازی گر۔‘‘ شان نے گزشتہ برسوں میں شاہ رخ خان کے کئی نغموں کو اپنی آواز دی ہے۔ شان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بہت سے مشہور نغموں جیسے ’’دیوانگی دیوانگی‘‘،’’میں ہوں ڈون‘‘، ’’اٹس دی ٹائم ٹو ڈسکو‘‘، ’’داستان اوم شانتی اوم‘‘ اور ’’اورے کانچی‘‘ کیلئے اشتراک کیا ہے۔ قبل ازیں دی پیٹروئٹ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں شان نے کہا تھا کہ کسی بھی گلوکار کیلئے یہ اہم ہے کہ وہ نغمے کے الفاظ کے ساتھ جڑے جذبات کو محسوس کرے۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ایسا پرفارمنس دینے کیلئے جو ناظرین کے دلوں کو چھو لے، نغمے کے پیچھے کے جذبات کو سمجھنا ضروری ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK