Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاجول اور ابراہیم علی خان کی فلم ’’سرزمین‘‘ کا ٹیزر ریلیز، ۲۵؍ جولائی کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

Updated: June 30, 2025, 9:13 PM IST | Mumbai

بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی کی ہدایتکاری میںبنی فلم ’’سرزمین‘‘کا ٹیزر ریلیزکر دیا گیا ہے جس میں پرتھوی راج سوکمارن کو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اور ابراہیم علی خان کو دہشت گرد کے کردار میں دکھایا گیاہے۔یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو جیو ہوٹ اسٹارپر ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کرن جوہر نے بالآخر فلم ’’سرزمین‘‘ کا ٹیزر لانچ کردیا ہے جو ابراہیم علی خان کی دوسری فلم ہوگی۔

فلم کے ٹیزر میں کیا ہے؟
’’سرزمین‘‘ کے ٹیزر میں پرتھوی راج سوکمارن کو فوجی اہلکار کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو برف سے ڈھکی وادی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہیں۔ ٹیزر میں کاجول کو کچھ ہی وقت کیلئے دکھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ابراہیم علی خان کا تعارف کرائے جانے تک سب کچھ ٹھیک ہے۔ ابراہیم علی خان کو ایک دہشت گرد کے کردار میں متعارف کروایا گیا ہے جنہیں نقلی ڈاڑھی لگائی گئی ہے۔ ابراہیم علی خان ٹیزر میں اپنی نقلی ڈاڑھی کے سبب پرتھوی راج سوکمارن اور کاجول سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’جین زی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ’ سی ڈی برن‘ کرنا کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘

کچھ ’’سرزمین‘‘ کے بارے میں
’’سرزمین‘‘ کی ہدایتکاری بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی نے کی ہے جبکہ اس میں ابراہیم علی خان، کاجول، پرتھوی راج سوکمارن کے علاوہ دیگر نے بھی کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ۲۵؍ جولائی کو جیو ہوٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK