شاہ رخ خان کی آل ٹائم بلاک بسٹرفلم ’’پٹھان‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ چلی میں ہوگی۔ یاد رہے کہ ’’پٹھان‘‘ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کی آل ٹائم بلاک بسٹرفلم ’’پٹھان‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ چلی میں ہوگی۔ یاد رہے کہ ’’پٹھان‘‘ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
’’پٹھان‘‘ شاہ رخ خان کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے۔ ’’پٹھان‘‘ اپنی کامیابی کے ۴؍ سال بعد واپس آرہی ہے۔ باکس آفس پر ’’پٹھان‘‘ کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کی خواہش ظاہر کی جارہی تھی۔ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے مقام کے تعلق سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’فلمسازوں نے ’’پٹھان ۲‘‘ کی شوٹنگ کیلئے چلی کو منتخب کیا ہے۔‘‘ فلمساز انوشمان جھا نے حال ہی میں چلی کے وفد کے صدر اور وزیر برائے ثقافت اورفن کیرولینا اریڈنڈو سے ملاقات کی ہے جب وہ ہندوستان میں تھے۔ چلی کے صدر اور ان کا ایکسی لینس بوریک فرنٹ چلی میں ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ کے تعلق سے گفتگو کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہند پاک تنازع: ماہرہ خان کو ’’رئیس‘‘ کے میوزک البم سےہٹا دیا گیا
جھا نے پبلی کیشن کو بتایا کہ ’’ انہوں نے یش راج فلمز کی فلم ’’پٹھان ۲‘ اور ’’لکڑ بگھا۳‘‘ کی اگلے سال چلی میں شوٹنگ کے تعلق سے گفتگو کی جارہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ سنیما کے ذریعے دنیا کو چلی کی خوبصورتی دکھانے کے ان کے مقصد میں ہم ان کا تعاون کر سکتے ہیں۔‘‘ پنک ویلا کے قریبی ذرائع کے مطابق ’’یہ یش راج فلمز اسپائی یونیورس کی ٹائم لائن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ’’پٹھان ۲‘‘ ’’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘‘ سے پہلے کے واقعات پیش کرے گی اور اس میں سنیما کی دنیا کے دو لیجنڈس کے درمیان لڑائی کو دکھایا جائے گا۔ جنوری ۲۰۲۳ء میں ’’پٹھان‘‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ادی اور شاہ رخ خان نے ’’پٹھان‘‘ کو ایک فرینچائز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ فلم کا سیکوئل بنانے کے تعلق سے سوچ رہے تھے۔‘‘