پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کے دوران فلم ’’رئیس‘‘ کے پوسٹر سے ماہرہ خان اور ’’کپور این سنس‘‘ کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ ’’کپور این سنس‘‘ کے نغمے ’’بدھو سے من‘‘ کو بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 5:15 PM IST | Mumbai
پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کے دوران فلم ’’رئیس‘‘ کے پوسٹر سے ماہرہ خان اور ’’کپور این سنس‘‘ کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ ’’کپور این سنس‘‘ کے نغمے ’’بدھو سے من‘‘ کو بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی تصاویر ان کی ہندی فلموں کے پوسٹر سے ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان اور ماہرہ خان ، جنہوں نے فلم ’’کپور این سنس‘‘ اور ’’رئیس‘‘ میں کام کیا ہے، نے ہند پاک تنازع کے درمیان ہندوستانی حکومت اور فوج کے خلاف توہین آمیز کلمات کا استعمال کیا تھا۔ اس درمیان فواد خان اور ماہرہ خان کی تصاویر ان کے فلموں کے نغموں کے پوسٹر اور میوزک ایپس سے ہٹا دی گئی ہیں۔
۱۲؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ’’صنم تیری قسم ۲‘‘ کے فلمسازوں نے ماؤرہ حسین کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد ہی شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے البم کے کور سے ماہرہ خان کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ قبل ازیں ’’رئیس‘‘ کے پوسٹر میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان دونوں کی تصاویر تھیں۔ اب فلم کے البم کور پر صرف شاہ رخ خان کی تصویر ہے۔ اس درمیان فلم ’’کپور اینڈ سنس‘‘ کے نغمے ’’بدھو سے من‘‘، جس میں شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے، ہندوستان میں موجود نہیں ہے جبکہ اس کے پوسٹر کو سونی میوزک انڈیا ایپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم ’’خوبصورت‘‘ کے پوسٹر، جس میں سونم کپور اور فواد خان کو دکھایا گیا ہے، میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ اقدام تب سامنے آیا ہے جب اے آئی سی ڈبلیو اے نے ’’آپریشن سیندور‘‘ کے تعلق سے فواد خان اور ماہرہ خان کے پوسٹ کی مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء کے چار ماہ: ہندی سنیما نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا
اے آئی سی ڈبلیو اے نے پاکستانی اداکاروں کی مذمت کی
اے آئی سی ڈبلیو اے نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستانی اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آل انڈیا سائن ورکرز اسوسی ایشن‘‘ (اے آئی سی ڈبلیو اے) پاکستانی اداکاورں جیسے ماہرہ خان اور فواد خان کے ہند مخالف بیانات کی سخت مذمت کرتا ہے جنہوں نے ہندوستان کی مخالفت کی تھی اور ہندوستان کے ردعمل پر سوال قائم کیا تھا۔ ماہرہ خان نے ہندوستانی فوج کے ردعمل کو ’’سخت بزدلانہ حملہ‘‘ قرار دیا تھا جبکہ فواد خان نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے ہندوستان کے اقدام پر تنقید کی تھی۔‘‘ اے آئی سی ڈبلیو اے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’اس طرح کے ردعمل نہ صرف یہ کہ بے عزتی ہے بلکہ ہندوستانی فوجیوں کی قربانیوں اور دہشت گردی میں ضائع ہونے والی جانوں کی تذلیل ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’ آج کل ٹی وی پر کام زیادہ اور تنخواہیں کم ہوگئی ہیں ‘‘
اے آئی سی ڈبلیو اے نے پاکستانی اداکاروں پر مکمل پابندی عائد کرنے کے اپنے اقدام کو دہرایا ہے۔ اے آئی سی ڈبلیو اے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’ اس طرح کے بیانات نہ صرف یہ کہ ہمارے ملک کی بے عزتی ہے، بلکہ دہشت گردی میں ضائع ہونے والی جانوں اور اپنے ملک کے لئے لڑنے والے بہادر فوجیوں کی بھی تذلیل ہیں۔‘‘ اے آئی سی ڈبلیو اے نے کہا کہ یہ پاکستانی اداکاروں، فلمسازں اور ہندوستان میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں کی تذلیل ہے۔ کوئی بھی ہندوستانی اداکار پاکستانی اداکاروں کے ساتھ شراکت داری نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی بین الاقوامی پلیٹ فارم شیئر کرے گا۔‘‘