Inquilab Logo

پائل گھوش نے رچا چڈھا سے معافی مانگ لی

Updated: October 17, 2020, 3:06 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے ہتک عزت کے کیس میں بالآخر اداکارہ رچا چڈھا سے معافی مانگ لی۔

Richa Chaddha. Photo : INN
رچا چڈھا۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے ہتک عزت کے کیس میں بالآخر اداکارہ رچا چڈھا سے معافی مانگ لی۔پائل گھوش معافی مانگے جانے سے قبل بار بار سوشل میڈیا پر بیان دیتی دکھائی دی تھیں کہ وہ رچا چڈھا سے معافی نہیں مانگیں گی۔دلچسپ بات یہ تھی کہ پائل متعدد سماعتوں کے دوران عدالت کے سامنے معافی مانگے جانے کی رضامندی ظاہر کی تھی تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر معافی مانگنے سے انکار کرتی رہیں ۔رچا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام لئے جانے پر ایک کروڑ۱۰؍ لاکھ روپے کےہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ہرجانے کے مقدمے میں پائل گھوش سمیت ایک نیوز چینل اور نام نہاد فلمی ناقد آر کمال کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ رچا چڈھا نے پائل گھوش پر ممبئی ہائی کورٹ میں ۷؍ اکتوبر کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ رچا چڈھا نے اس وقت پائل گھوش کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا جب کہ حال ہی میں پائل گھوش نے ایک انٹرویو میں رچا کا نام لیا تھا۔رچا چڈھا نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کہ پائل گھوش نے انٹرویو کے دوران ان کا نام تیسرے فریق کے طور پر لیا اور بتایا کہ انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے فلم ساز انوراگ کشیپ نے بتایا کہ ان کے ایک فون کال پر رچا چڈھا سمیت دیگر اداکارائیں تیار رہتی ہیں ۔ریچا چڈھا نے ریپ الزامات کے کیس میں اپنا نام لئے جانے پر پائل گھوش کے خلاف مقدمہ کیا تھا، جس کی ابتدائی سماعت ۸؍اکتوبر کو ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK