دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
EPAPER
Updated: December 24, 2025, 8:39 PM IST | Mumbai
دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے ریڈ سی انٹرنیشنل منصوبے کے زیر انتظام نوجوما، رِٹز کارلٹن ریزرو میں دو پرتعیش ولاز ذاتی حیثیت میں خرید لیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل میں ایک ولا کی کم از کم قیمت ۵ء۱۵؍ملین سعودی ریال (تقریباً ۳۸؍ کروڑ روپے )سے زائد ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ رونالڈو نے دونوں ولاز کی کتنی قیمت ادا کی ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں یہ رہائش گاہیں نجی جزیروں پر قائم ہیں اور زمین سے تقریباً ۲۶؍ کلومیٹر دور واقع ہیں، ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں، جہاں صرف کشتی یا سمندری جہاز کے ذریعے ہی جانا ممکن ہے۔نوجوما میں مجموعی طور پر۱۹؍ مکمل طور پر علیحدہ ولاز موجود ہیں، جنہیں رازداری، سکون اور قدرتی ماحول سے قربت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، یہ ولاز قدرتی حسن میں اپنی مثال آپ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے اس مقام کو ہر لحاظ سے غیرمعمولی قرار دیا ہے اور کہا کہ پہلی ہی آمد پر انہیں اور جارجینا کو اس جزیرے کی فطری خوبصورتی سے خاص لگاؤ محسوس ہوا تھا، جس کے باعث انہیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:مسلسل چیک کلیئرنس سسٹم کا دوسرا مرحلہ ملتوی
انگلش پریمیر لیگ:فلہم کی ساتویں فتح ،ناٹنگھم فاریسٹ کو شکست کا سامنا
فلہم نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناٹنگھم فاریسٹ کو ۰۔۱؍گول سے ہرا دیا ۔راؤل جمینیز نے میچ کا فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم فلہم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیر فٹ بال لیگ کا۳۴؍ واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹرینجر تھنگزکو۲ء۱؍بلین مرتبہ دیکھا گیا اور اس کی گنتی جاری ہے
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کریون کاٹیج میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں فلہم اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فلہم کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ناٹنگھم فاریسٹ کو۰۔۱؍ گول سے ہرا دیا۔فلہم کے راؤل جمینیز نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ فلہم کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور وہ ۲۳؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ۱۳؍ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔ای پی ایل میں تاحال آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ۳۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے اور مانچسٹرسٹی کی ٹیم ۳۷؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔