Inquilab Logo

پونین سیلون۲؍کی عالمی سطح پر۳۰۰؍کروڑکی کمائی

Updated: May 10, 2023, 12:23 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی فلم پونین سیلون۲؍نے عالمی سطح پر ۳۰۰؍کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی فلم پونین سیلون۲؍نے عالمی سطح پر ۳۰۰؍کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔منی رتنم کی ہدایتکاری فلم پونین سیلون۲؍کی کہانی چولا سلطنت پر مبنی ہے۔ اس میں چیان وکرم، ایشوریہ رائے بچن، جیم روی، کارتی اور ترشامرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم۲۸؍اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ فلم ’پونین سیلون۲‘نے ورلڈ وائڈ باکس آفس پر۳۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم امسال۲۰۲۳ءکی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی تمل فلم بن گئی ہے۔ فلم پونین سیلون۲؍ کی ریلیز کے بعد ہی کریٹکس اور آڈینس دونوں سے شاندار ریبیو مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK