Inquilab Logo Happiest Places to Work

اقرباپروری کی وجہ سے پراچی کا کریئر متاثر ہوا

Updated: September 15, 2022, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پراچی دیسائی کا کہنا ہے کہ اقربا پروری کی وجہ سے ان کا کریئر کافی متاثر ہوا ہے۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کادعویٰ بہت سرخیوں میں رہا۔

Prachi Desai .Picture:INN
پراچی دیسائی ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پراچی دیسائی کا کہنا ہے کہ اقربا پروری کی وجہ سے ان کا کریئر کافی متاثر ہوا ہے۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کادعویٰ بہت سرخیوں میں رہا۔  پراچی دیسائی نے بھی اقربا پروری  سے متعلق رد عمل ظاہر کیا۔ پراچی دیسائی نے کہا کہ اقربا پروری کی وجہ سے ان کا کریئر بہت متاثر ہوا ہے۔پراچی دیسائی نے کہا،’’میں ریتیش سدھوانی، فرحان اختر اور ابھیشیک کپور کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے راک آن کا آفر دیا۔ میں تو بہت چھوٹی تھی اور انڈسٹری میں زیادہ دوست بھی نہیں تھے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت کوئی میرے بارے میں سنجیدہ تھا، کیونکہ انہوں نے سوچا ہوگا کہ میری کامیابی صرف ایک فلم تک محدود تھی۔شکر ہے کہ  اپنے ڈبیو کے بعد میں نے’ ونس آپنس اےٹائم ممبئی ‘جیسی فلم کی اور بعد میں بول بچن میں کام کیا۔ مجھے ہمیشہ جدوجہد کرنی ہوگی، کیونکہ میں ’اسٹار کڈس‘ نہیں ہوں اور انڈسٹری میں’ اسٹار کڈس‘ کی کےسوا کسی اور مشکل سے جگہ ملتی ہے۔  میں  پوری  ذمہ داری سے کہہ سکتی ہوں کہ اس انڈسٹری میں باہری والوں کیلئے بہت سی مشکلیں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK