جنوبی افریقہ کے بلے بازلوان ڈرے پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی۲۰؍چیلنج میں ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہوئے نائٹس کے خلاف محض ۷۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۸۸؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ۱۳؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi
جنوبی افریقہ کے بلے بازلوان ڈرے پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی۲۰؍چیلنج میں ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہوئے نائٹس کے خلاف محض ۷۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۸۸؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ۱۳؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازلوان ڈرے پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی۲۰؍چیلنج میں ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہوئے نائٹس کے خلاف محض ۷۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۸۸؍ رن کی طوفانی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ۱۳؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
HISTORY HAS BEEN MADE. 🙌🔥
— Momentum Multiply Titans (@Titans_Cricket) October 2, 2026
Lhuan-dre Pretorius rewrites the record books with a sensational 188 runs in today’s YesPlay Pro20 clash, a new T20 record for an individual innings.🏏
188. A NIGHT TO REMEMBER.🏆#WhereLegendsRise #MomentumMultiplyTitans #LhuanDrePretorius… pic.twitter.com/m8NfcJk47s
یہ بھی پڑھئے:ممبئی میں نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی
۲۰؍سال کے پریٹوریئس پہلی ٹی۲۰؍ ڈبل سنچری بنانے سے محض ۱۲؍ رنز دور رہ گئے۔ یہ ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ پریٹوریئس نے ۲۰۱۳ء میں کرس گیل کے ذریعہ پونے واریئرز کے خلاف بنائے گئے ناٹ آؤٹ ۱۷۵؍ رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پریٹوریئس نے تیز شروعات کی اور ۲۴؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد انہیں سنچری تک پہنچنے میں صرف ۱۶؍ مزید گیندیں لگیں۔ انہوں نے ۵۸؍ گیندوں پر۱۵۰؍ رنز پورے کیے۔
پریٹوریئس نے گیندوں کا سامنا کرنے کے معاملے میں مردوں کے ٹی۲۰؍کرکٹ کی سب سے لمبی اننگز کے ریکارڈ میں بھی ایرون فنچ اور مارکس اسٹائنس کی برابری کر لی۔ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز نے نائٹس کے بولرس کی جم کر دھلائی کرتے ہوئے ۱۳؍ چھکے اور۱۵؍ چوکے لگائے۔ نائٹس کے تمام گیندبازوں کا اکانومی ریٹ ۱۱؍ یا اس سے زیادہ رہا۔ ٹائٹنز نے ۳؍ وکٹ پر ۲۶۷؍ رنز بنائے، جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہویولنڈ نے رونالڈو کا ’سیوو‘ جشن منایا، جارج جیسس کو دھکا دینے کا ویڈیو وائرل
ان سے آگے صرف ان کا اپنا ۲۰۲۲ء میں اسی ٹیم کے خلاف بنایا گیا ۳؍ وکٹوں پر ۲۷۱؍ رنز کا اسکور ہے۔ اس میچ میں سی ایس اے ٹی۲۰؍ چیلنج کا اس وقت کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی بنا تھا، جب ڈیوالڈ بریوس نے ۱۶۲؍ رنز بنائے تھے۔ اب ٹائٹنز کے نام سی ایس اے ٹی ۲۰؍ چیلنج کی تاریخ کے پانچ سب سے بڑے ٹیم اسکور ہیں۔
یہ ۲۷۔۲۰۲۶ء سیزن میں پریٹوریئس کا پہلا میچ تھا۔ وہ شاندار فارم کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں آئے تھے۔ ستمبر میں زمبابوے اور نمیبیا کے خلاف ہوئی ٹرائی سیریز میں انہوں نے اپنے پچھلے دو میچوں میں بالترتیب ۹۴؍رن اور ۱۰۱؍رنز بنائے تھے۔ انہوں نے اب تک تمام فارمیٹس میں صرف ۲۲؍بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، لیکن یہ ان کا ۹۱؍واں ٹی۲۰؍ میچ تھا۔ اس فارمیٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ۴۴ء۱۵۰؍ کا ہے۔