Inquilab Logo

پرینکاچوپڑہ اور نک جونس کھانے کے ٹیبل پر کاروبار کی باتیں کرتے ہیں

Updated: November 25, 2020, 11:36 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کھانے کی ٹیبل پر ’بزنس‘ کی باتیں کرتے ہیں۔

Priyanka Chopra. Picture :INN
پرینکا چوپڑہ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کھانے کی ٹیبل پر ’بزنس‘ کی باتیں کرتے ہیں۔ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کے شوہر گلوکار نک جونس رات کو جب بھی کھانے کی ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو اُن کے پاس بات کرنے کے لیے بس ایک ہی موضوع ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اور وہ ایک موضوع ’بزنس‘ ہے، پرینکا نے کہا کہ نک جونس مجھ سے کھانے کی میز پر بزنس کے حوالے سے بات کرنے کے لیےہمیشہ بہت پر جوش ہوتے ہیں۔پرینکا نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے کریئر کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہیں جبکہ ہمارا سارا فوکس بھی صرف اپنے کریئر پر ہی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے کام کا احترام کرتے ہیں۔  پرینکا   چوپڑہ  اور نک جونس نے حال ہی میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیےاور کورونا وائرس کے حوالے سے کئے  جانے والے مختلف اقدامات کے لیے فنڈز کا اعلان کیا تھا۔
 واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی گلوکار نک جونس کو ایک امریکی شو میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی اور پرینکا چوپڑہ کی لو اسٹوری سے متعلق بات کی تھی اور بتایا کہ وہ کیسے پرینکا چوپڑہ  کے عشق میں پڑے تھے ۔  پرینکا چوپڑہ  اور نک جونس نے ۲۰۱۸ء میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں پرینکا نے سوشل میڈیا پر اپنے کروا چوتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں پرینکا چوپڑہ  ٹریڈیشنل دیسی لُک میں نظر آرہی تھیں۔ اُنہوں نے لال رنگ کی ساڑی اور ماتھے پر لال رنگ کا سندور لگایا ہوا تھا جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونس نے ہندو اور عیسائی مذہب دونوں کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK