• Sat, 27 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑہ کی بیٹی ’’ایل اے بے بی‘‘ ہے: کزن منارا چوپڑا

Updated: December 27, 2025, 9:14 PM IST | Mumbai

منارا چوپڑا نے پرینکا چوپڑا کے ساتھ اپنے مضبوط خاندانی رشتے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ انہیں ایک رہنما بہن کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہوں نے پرینکا کی بیٹی مالتی میری کی معصومیت اور انداز کی تعریف کرتے ہوئے اسے ’’ایل اے بے بی ‘‘ قرار دیا۔

Actress Mannara Chopra. Photo: INN
اداکارہ منارا چوپڑا۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں کلرز کے شو ’’لافٹر شیفس‘‘ میں نظر آنے والی اداکارہ منارا چوپڑا نے اپنی کزن اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار پرینکا چوپڑا کے ساتھ اپنے رشتے پر گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پرینکا کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے بارے میں بھی بات کی اور انہیں محبت سے ’’ایک ایل اے بے بی ‘‘قرار دیا۔ پرینکا کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے منارا نے کہا کہ وہ انہیں کسی روایتی معنوں میں گاڈ مدر کے طور پر نہیں دیکھتیں بلکہ ایک بڑی بہن کی طرح محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، ’’وہ میری بہن ہیں۔ حال ہی میں جب وہ ہندوستان آئی تھیں تو میں ان سے ملنے گئی۔ آپ ان کے سامنے دل کھول کر بات کر سکتے ہیں، جو کچھ اس وقت محسوس کر رہے ہوں وہ کہہ سکتے ہیں۔ وہ ہر مسئلہ حل نہیں کرتیں لیکن درست سمت کی رہنمائی ضرور کرتی ہیں۔ پچھلے دو برسوں میں ہمارا رشتہ مزید جذباتی ہو گیا ہے، اب ملاقاتیں زیادہ قربت سے بھری ہوتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: خاندان نے مشکل وقت ساتھ گزارا: سارہ علی خان کا جذباتی انکشاف

مالتی میری کے بارے میں بات کرتے ہوئے منارا نے بتایا کہ وہ انگریزی میں کافی اچھی بات چیت کرتی ہیں اور ہندی کے بھی چند الفاظ سیکھ رہی ہیں۔ منارا کے مطابق، ’’میں اس سال اپنے بھائی کی شادی کے دوران آخری بار اس سے ملی تھی۔ وہ ابھی بہت چھوٹی ہے، اس لئے اگلی ملاقات پر میں اس کے بارے میں مزید بتا سکوں گی۔ وہ واقعی ایک ایل اے بے بی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ مالتی میری، پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی پہلی اولاد ہیں۔ دونوں نے ۲۰۱۸ء میں جے پور میں ہندو اور عیسائی رسومات کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ جنوری ۲۰۲۲ء میں سروگیسی کے ذریعے دنیا میں اپنی بیٹی کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی ۶۰؍ ویں سالگرہ: ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا طاقتور ٹیزر جاری

منارا چوپڑا: کریئر کا مختصر جائزہ
منارا چوپڑا، جو پرینکا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن ہیں، نے فلم ’’ضد‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے جنوبی ہندوستانی سنیما میں بھی کام کیا، جن میں ’’کاول‘‘، ’’سیتا‘‘ اور ’’روگ‘‘ شامل ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں وہ ’’بگ باس ۱۷‘‘ کی فائنلسٹ بن کر نمایاں ہوئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی موجودگی مضبوط کی اور ’’لافٹر شیفس‘‘ سیزن ۲؍ میں ایلویش یادو، روبینہ دلائک، ابھیشیک کمار، انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کے ساتھ نظر آئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK