ہالی ووڈ ایکشن تھریلر The Bluff(دی بلف) جس میں پرینکا چوپڑا جونس اور کارل اربن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی ۱۹؍ ویں صدی کے کیریبین پس منظر میں ایک سابق خاتون قزاق کے گرد گھومتی ہے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai
ہالی ووڈ ایکشن تھریلر The Bluff(دی بلف) جس میں پرینکا چوپڑا جونس اور کارل اربن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی ۱۹؍ ویں صدی کے کیریبین پس منظر میں ایک سابق خاتون قزاق کے گرد گھومتی ہے۔
ہالی ووڈ کی آنے والی ایکشن تھریلر فلم ’’دی بلف‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اس فلم میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس اور ہالی ووڈ اسٹار کارل اربن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کو براہِ راست ڈجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا اور اسے دنیا بھر میں امیزون پرائم ویڈیو پر دیکھا جا سکے گا۔ ’’دی بلف‘‘ ایک تاریخی ایکشن تھریلر فلم ہے، جس کی کہانی ۱۰؍ ویں صدی کے کیریبین جزائر کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ فلم میں پرینکا چوپڑا ایک سابق خاتون قزاق ایرسل ’بلڈی میری‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پرتشدد ماضی کو پیچھے چھوڑ کر ایک پُرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ تاہم حالات اس وقت بدل جاتے ہیں جب اس کا ماضی دوبارہ اس کا پیچھا کرنے لگتا ہے اور اسے اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے دوبارہ ہتھیار اٹھانے پڑتے ہیں۔
How to Make a Killing
— BuraStar (@BuraStar23) January 31, 2026
بعد أن تبرأت منه عائلته الثرية بشكل فاحش عند ولادته لن يتوقف بيكيت ريدفيلو وهو من الطبقة العاملة عند أي شيء لاستعادة ميراثه بغض النظر عن عدد الأقارب الذين يقفون في طريقه.
تاريخ الإصدار: 20 فبراير | صالات السينما. pic.twitter.com/Z4Ky4TIJH6
فلم میں کارل اربن ایک طاقتور اور خطرناک کردار میں نظر آئیں گے، جو کہانی میں مرکزی تصادم کا سبب بنتا ہے۔ دونوں اداکاروں کے درمیان زبردست ایکشن اور نفسیاتی کشمکش فلم کا نمایاں پہلو بتائی جا رہی ہے۔ فلم میں تلواروں کی لڑائیاں، سمندری مناظر اور قزاقی دنیا کی سخت حقیقتوں کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ’’دی بلف‘‘ کی ہدایت کاری فرینک ای فلاورز نے کی ہ، جبکہ فلم کو امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ پرینکا چوپڑا اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور پروڈیوسر بھی شامل ہیں، جو ان کے ہالی ووڈ کریئر میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان ’’میں ہوں نا ۲‘‘ میں ڈبل رول ادا کرسکتے ہیں : رپورٹ
تاہم فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ پلیٹ فارم کی جانب سے عالمی سطح پر ایک ساتھ اعلان کی جائے گی۔ فلم کے ٹریلر اور ابتدائی جھلکیوں کو سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل ملا ہے، خاص طور پر پرینکا چوپڑا کے مضبوط اور غیر روایتی کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ یہ فلم نہ صرف ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ہے بلکہ اس میں خاندان، بقا، شناخت اور ماضی سے مقابلہ جیسے موضوعات کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے اسے عالمی ناظرین کے لیے ایک بڑی او ٹی ٹی ریلیز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔