Inquilab Logo

پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونز زخمی، اسپتال داخل

Updated: May 19, 2021, 2:05 PM IST | Agency | California

اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر، گلوکار اور موسیقار نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال داخل کرنا پڑا۔میڈیا ذرائع کے مطابق۲۸؍ سالہ نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Nick Jones.Picture:INN
نک جونز۔تصویر :آئی این این

 اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر، گلوکار اور موسیقار نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال داخل کرنا پڑا۔میڈیا ذرائع کے مطابق۲۸؍ سالہ نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں جلد ڈسچارج بھی کردیا گیا۔ہمہ وقت سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے نک جونز اور ان کی اہلیہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اس حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم کچھ میڈیا ذرائع نے نک جونز کے قریبی ساتھی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ گلوکار کو حادثے کے بعد ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نک جونز  ایک ریالٹی شو کے سیٹ پر موجود تھے جہاں حادثہ پیش آیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نک جونز نے اپنا ادھورا شو مکمل کروایا۔ریالٹی شو کے حوالے سے بھی نک جونز نے اب تک مداحوں کو کچھ نہیں بتایا تاہم وہ ’’دی وائس‘‘ نامی ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوں گے جہاں وہ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK