Inquilab Logo

پرینکا چوپڑا کی ’دی وہائٹ ٹائیگر‘ آسکر کیلئے نامزد

Updated: March 17, 2021, 11:25 AM IST | Agency | Mumbai

پرینکا چوپڑا نےاپنے شوہر نک جونس کے ساتھ آسکر۲۰۲۱ء کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہےجس میں خود ان کی فلم شامل ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی اداکاری سے سجی  فلم’ دی وائٹ ٹائیگر‘ آسکر  کے لئے نامزد ہوگئی ہے۔
 پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم `دی وائٹ ٹائیگر نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں  پرینکا اور راج کمار کے ساتھ گورو آدرش  مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ پرینکا چوپڑا نےاپنے شوہر نک جونس کے ساتھ آسکر۲۰۲۱ء  کی نامزدگیوں  کا اعلان کیا ہے اور  اس فہرست میں ان کی فلم دی وہائٹ ٹائیگر نے  اپنی  جگہ بنالی ہے۔ وائٹ ٹائیگر کو ’اڈاپٹڈ  اسکرین پلے‘ کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔
 آسکر  میں نامزد ہونے کے بعد  پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ کیا  ’’ہم آسکر میں نامزد  ہوئے ہیں۔ دی  وہائٹ ٹائیگر ٹیم کو اوررمین بحرانی کومبارک باد۔ فلم کی نامزدگی کا خود  اعلان کرتے ہوئے  مجھے بہت خاص محسوس ہو رہا تھا۔ سب پر فخر ہے۔‘‘ راجکمار راؤ نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی  خوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ’’ہم آسکر کے لئے نامزد  ہوئے ہیں ۔ رمین بحرانی اور دی وہائٹ ​​ٹائیگر ٹیم۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK