Inquilab Logo

پشپا ۲ پہلا سنگل پرومو: اللو ارجن کے گانے’’ پشپا پشپا ‘‘کو ریلیز کی تاریخ مل گئی

Updated: April 24, 2024, 6:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پشپا ۲ کےپرومو کو فلم کے مرکزی کردار اللو ارجن نے بھی شیئر کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 بدھ کے روز، اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاصل کی اداکاری سے سجی  فلم کے بنانے والوں نے ’’پشپا پشپا‘‘ نامی فلم کے پہلے سنگل کے پرومو کے ساتھ مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔ پرومو کے ساتھ، پشپا عرف اللو ارجن کی جھلکیوں کو پیش کرتے ہوئے، فلمسازوں  نے پورے گانے کی ریلیز کی تاریخ کو بھی بتا دیاہے۔ گانے کے پرومو کو فلم کے اہم کردار اللو ارجن نے بھی شیئر کیا ۔ پرومو کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا کہ ’’پشپاپشپا‘‘،پشپا۲ فرسٹ سنگل یکم مئی کو صبح ۷؍ بج کر ۱۱ منٹ پر ریلیز ہوگا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)


سال کی سب سے زیادہ متوقع فلم’’ پشپا ۲: دی رول‘‘ کی پہلی جھلک اس ماہ کے شروع میں اللو ارجن کی ۴۲؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ چند سیکنڈز پر محیط اس ٹیزر میں فلم کا جاٹھارا سیکونس دکھایا گیا ہے، جو تلنگانہ میں ہندو قبائلی دیو کی تعظیم کے لیے ایک تہوار ہے۔ بیک گراؤنڈ میوزک اور منظر کے علاوہ، جس چیز نے اسے اور بھی بہتر بنایا وہ اللو ارجن کا سویگ تھا۔ آخر میں ان کے مشہور کندھےکاپوز تھا۔

ٹیزر کو اللو ارجن نے ایک پیغام کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھاکہ’’میں آپ میں سے ہر ایک کی سالگرہ کی مبارکباد کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں! میرا دل شکر گزار ہے۔ براہ کرم اس ٹیزر کو میرے شکریہ کہنے کے طریقے کے طور پر لیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

پشپا ۲: دی رول ۱۵؍اگست ۲۰۲۴ء کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ُسکمار کی طرف سے ہدایت کردہ اور میتھری میکرز کی طرف سے پروڈیوس کی گئی، اس فلم میں، اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاصل مرکزی کرداروں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK