جنوبی ہند کے اسٹار اداکارہ الّو ارجن کی سپر ہٹ فلم’پشپا دی رائز‘۸؍ دسمبر کو میں روس میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: December 05, 2022, 10:16 AM IST | mumbai
جنوبی ہند کے اسٹار اداکارہ الّو ارجن کی سپر ہٹ فلم’پشپا دی رائز‘۸؍ دسمبر کو میں روس میں ریلیز ہوگی۔
’جنوبی ہند کے اسٹار اداکارہ الّو ارجن کی سپر ہٹ فلم’پشپا دی رائز‘۸؍ دسمبر کو میں روس میں ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی اور ڈائریکشن سوکمار نے کیا ہے۔ فلم میںالو ارجن اور رشمیکا مندانا لیڈرول میں ہیں۔ اس فلم نے ہندوستان میں ریکارڈ کمائی کی تھی۔ اب یہ فلم روس میں ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے جس کے تعلق سے الو ارجن بھی کافی پُرجوش ہیں۔ الو ارجن اور رشمیکا مندانا فلم کی تشہیر کیلئے روس میں ہیں۔
یاد رہے کہ اس فلم کا دوسرا حصہ’ پشپا دی رول‘ بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے اور اس کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔اس فلم سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر سوکمار’پشپا دی رول‘ کیلئے زبردست محنت کر رہے ہیں اور ہر پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔’پشپا دی رائز‘ کے مقابلے دوسرا حصہ مزید بڑے پیمانے پر بنائی جا رہی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ بینکاک میں کی گئی ہے تاکہ فلم کے ساتھ انصاف کیا جا سکے۔