Updated: April 03, 2026, 8:03 PM IST
| Mumbai
رنبیر کپور اسٹارر’’رامائن‘‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ رام کے کردار کے لیے رنبیر کپورکوپسند کیا جا رہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ پردے پر رام کا کردار ادا کرنے والے کپور خاندان کے دوسرے ایکٹر ہیں؟ یہ کردار نہ ان کے والد رشی کپور نے ادا کیا اور نہ ہی ان کے دادا راج کپور نے۔
رنبیر اور پرتھوی۔ تصویر:آئی این این
نتیش تیواری کی انتہائی متوقع فلم ’’رامائن‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا۔ فلم میں رنبیر کپور رام کے کردار میں نظر آئے۔ رام کے کردار میں رنبیر بہت ہی نرم اور بہتر انداز میں نظر آئے۔ ٹیزر میں پورا فوکس ان کے کردار پر تھا۔ کئی لوگوں نے رامائن کے ٹیزر کی تعریف کی، جبکہ کچھ لوگ تنقید بھی کر رہے ہیں۔ ٹیزر کو ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ رنبیر، کپور خاندان کے دوسرے ایسے فنکار ہیں، جنہوں نے پردے پر رام کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا
کپور خاندان کے ایکٹر نے پہلی بار ۱۹۳۴ء میں آئی فلم ’’سیتا‘‘ میں رام کا کردار ادا کیا تھا۔ ۹۲؍ سال پہلے آئی یہ ایک بنگالی فلم تھی۔ فلم میں رنبیر کپور کے پردادا پرتھوی راج کپور رام بنے تھے۔’’سیتا‘‘ ۱۹۳۳ء میں بنی ہندوستانی ٹاکی بنگالی فلم تھی۔ اس فلم کو دیبکی بوس نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اسے ایسٹ انڈیا فلم کمپنی نے پروڈیوس کیا تھا۔
’’سیتا‘‘ میں درگا کھوٹے نے سیتا کا کردار ادا کیا تھا۔ درگا اور پرتھوی راج کپور کے علاوہ فلم میں گل حمید اور تریلوک کپور اہم کرداروں میں تھے۔ اس فلم نے ہندوستان سے باہر بھی اپنی چھاپ چھوڑی اور ایک نیا رجحان قائم کیا۔ ۱۹۳۴ء میں ہونے والے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا۔ یہ پہلی ہندوستانی ٹاکی تھی جسے کسی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:پرینیتی چوپڑہ نے راگھو چڈھا کی حمایت کی
’رامائن‘ میں نرم گو اور پر سکون نظر آئے رنبیر کپور
اگر بات کریں نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ کی تو اس کے ٹیزر کو آڈینس سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ ٹیزر میں رنبیر کپور کے بھگوان رام کے کردار کی پہلی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ راج تِلک سے لے کر بن باس تک، رنبیر اس تاریخی کردار میں سکون، وقار، سادگی اور دیوتا جیسی شان کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ ٹیزر میں ان کا رعبدار روپ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹیزر کے آخر میں یش کو راون کے روپ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، حالانکہ ان کا چہرہ نظر نہیں آتا۔