Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرا اسٹرائیک ریٹ نہیں، تمہارا حسد بول رہا ہے: اجنکیا رہانے

Updated: April 03, 2026, 5:26 PM IST | Hyderabad

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں مسلسل دوسری شکست کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے کا صبر جواب دے گیا۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ۶۵؍ رنز کی عبرتناک ہار کے بعد، جہاں ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھے، وہیں رہانے نے اپنے ناقدین پر براہِ راست لفظی حملہ کر دیا۔

Ajinkya Rahane.Photo:INN
اجنکیارہانے۔ تصویر:آئی این این

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں عام طور پر خاموش رہنے والے رہانے ایک الگ ہی روپ میں نظر آئے۔ اپنے سست اسٹرائیک ریٹ (۱۰؍ گیندوں پر۸؍ رنز) پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ’’جو لوگ میرے اسٹرائیک ریٹ پر بات کر رہے ہیں، شاید وہ میچ نہیں دیکھ رہے یا پھر میرے خلاف کوئی خاص ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ وہ میری کامیابی سے جلتے ہیں اور انہیں میرا کھیلنا پسند نہیں ہے۔‘‘
کے کے آر کو ممبئی انڈینس کے بعد اب حیدرآباد سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رہانے نے ہار کی بڑی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ رہانے کے مطابق، وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی لیکن مڈل اوورز میں پارٹنرشپ نہ بن سکی۔  ٹیم نے پہلے ۵؍ اوورز میں ۶۷؍ رنز بنا کر طوفانی آغاز کیا، لیکن بعد میں اس رفتار کو برقرار نہ رکھ سکے۔  کپتان نے ٹیم بیلنس  کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انجرڈ بالرز کی وجہ سے بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
رہانے نے اپنے دفاع میں ۲۰۲۳ء کے بعد کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ۷۸ء۱۶۷؍  اور اوسط ۶۹؍ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ناقدین کو کھیل کی سمجھ نہیں ہے۔ انہیں امید نہیں تھی کہ رہانے اپنے کھیل میں اتنی بڑی تبدیلی لائے گا۔ وہ مثبت بات کریں یا منفی، مجھے خوشی ہے کہ وہ میرے بارے میں بات تو کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’کافی وِد کرن‘‘ کا سیزن ۹؍ سال آخر میں ریلیز ہوگا


 ابھیشیک شرما مشکل میں پھنس گئے  
 ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ سن رائزرز حیدرآباد اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا۔  رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں ناراضگی کا اظہار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا۲۵؍ فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ ان کا آؤٹ ہونا آن فیلڈ ریویو کے بعد کنفرم ہوا تھا، تاہم وہ اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ممبئی کے خلاف دہلی کا ہدف تاریخ بدلناہوگا


واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلیسنگ مزار بانی کی گیند پر ورون چکرورتی نے ان کا کیچ پکڑا جس پر ابھیشیک نے کچھ دیر کریز پر رک کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اشارے کرتے ہوئے واپس پویلین لوٹ گئے۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابھیشیک نے آرٹیکل ۳ء۲؍ کے تحت لیول  ایک جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کر لیا۔ ضابطے کے مطابق لیول ایک  خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور قابلِ عمل ہوتا ہے۔ یہ واقعہ میچ کے دوران جذباتی دباؤ اور کھلاڑیوں کی شدید مسابقتی کیفیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK