سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کی۲۰۰۳ء میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ‘تیرے نام’ ایک مرتبہ پھر سنیماتھیٹرس میں مختصر وقت کے لیے ریلیز کی جا رہی ہے اور شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 01, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai
سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کی۲۰۰۳ء میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ‘تیرے نام’ ایک مرتبہ پھر سنیماتھیٹرس میں مختصر وقت کے لیے ریلیز کی جا رہی ہے اور شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔
سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کی۲۰۰۳ء میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ‘تیرے نام’ ایک مرتبہ پھر سنیماتھیٹرس میں مختصر وقت کے لیے ریلیز کی جا رہی ہے اور شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔فلمی شائقین اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے رومانس، دل توڑنے والے مناظر، ناقابل فراموش موسیقی کو دوبارہ تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔
ہندوستانی سنیما چین پی وی آر اورآئی نوکس نے تیرے نام کی دوبارہ ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تاریخ بھی بتا دی ہے۔ سلمان خان کی مشہور فلم کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے توقعات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف پہلی مرتبہ ریلیز کے وقت دیکھنے والے مداحوں کی توجہ حاصل ہوگی بلکہ وہ نوجوان جنہوں نے اس فلم کو ٹی وی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں دیکھا ہے وہ بھی سنیما کا رخ کریں گے اور فلم سے محظوظ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے:ایشوریہ رائے کو چھوڑ کر کوئی بھی ہیروئن قدرتی طور پر خوبصورت نہیں ہے: فرح خان
پی وی آر اورآئی نوکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں جاری بیان میں بتایا کہ رواں ماہ (فروری) میں پیار کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، صرف پی وی آر اورآئی نوکس میں ان بلاک بسٹر فلموں کے رومانس کے مختلف روپ کا تجربہ کریں۔ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم تیرے نام ۲۷؍ فروری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، اس کے ساتھ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی فلم دیوداس ۶؍فروری اور اجے دیوگن کی یووا ۲۰؍ فروری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:بجٹ ۲۰۲۶ء: مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر کے شعبوں کو بڑے پیمانے پر فروغ
تیرے نام دو دہائیاں گزرنے کے باوجود مشہور گانوں، ڈائیلاگز اور سلمان خان کی بطور رادھے یادگار اداکاری شائقین میں تازہ ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی تیرے نام کی دوبارہ ریلیز بالی ووڈ کی مشہور فلموں کی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے کے وسیع ٹرینڈ کا حصہ ہے، جس کے تحت شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ابھیشیک بچن اور ویوک اوبرائے کی فلمیں بھی ریلیز ہو رہی ہیں۔