ریکھا کی ’’امراؤ جان‘‘ کی ریلیز کے بعد پی وی آر آئی ناکس نے بتایا ہے کہ ان کے منافع میں ری ریلیز کا فیصد ۵ء۸؍ ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 28, 2025, 8:04 PM IST | Mumbai
ریکھا کی ’’امراؤ جان‘‘ کی ریلیز کے بعد پی وی آر آئی ناکس نے بتایا ہے کہ ان کے منافع میں ری ریلیز کا فیصد ۵ء۸؍ ہوگیا ہے۔
ریکھا کی ’’امراؤ جان‘‘ کے پریمیر اور ری ریلیز نے پرانی یادگار فلموں کی ری ریلیز کو ایک اہم مقام پر پہنچا دیا ہے۔ اس تناظر میں یوں محسوس ہورہا ہے کہ ملک کے سب سی بڑی سنیما چین پی وی آر آئی ناکس نے پرانی فلموں کو ری ریلیز کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کا ٹھوس منصوبہ بنالیا ہے۔ ری ریلیز فلمیں اب اس کے منافع میں ۵ء۸؍ فیصد کا اشتراک کررہی ہیں۔ یہ وہ فیصد ہے جس میں اضافہ کا قوی امکان ہے۔ پی وی آر آئی ناکس کی لیڈ اسٹریٹجسٹ نہاریکا بجلی نے فنانشیل ایکسپریس کو بتایا کہ ’’اس سال، نئی مووی لائن اپ بہت صحت مند ہے، لیکن ہم امید کر رہے ہیں کہ ری ریلیز کے شعبے کو بڑھائیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: مشہور اداکارہ شیفالی زری والا کا ۴۲؍ سال کی عمر میں انتقال
واضح رہے کہ مداحوں کے درمیان مقبول فلمیں سنیما گھروں میں ری ریلیز کی جارہی ہیں جن میں ’’راک اسٹار‘‘، ’’تمباڑ‘‘ اور ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ ’’امراؤ جان‘‘ کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے تعاون سے ری ریلیز کیا گیا ہے۔ بجلی نے کہا کہ ’’ہم این ایف ڈی سی سے رابطے میں ہیں۔ ‘‘ خیال رہے کہ کووڈ۱۹؍ کے بعد ری ریلیز کا شعبہ تیزی سے مستحکم ہوا۔