• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیز گیند باز ہرشیت رانا کا کامیاب آپریشن ، جلد واپسی کے لیے پرعزم

Updated: February 09, 2026, 6:01 PM IST | Mumbai

انجری کے باعث ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر ہونے والے تیز گیند باز ہرشیت رانا نے کرکٹ شائقین کے لیے راحت کی خبر دی ہے۔ انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کے گھٹنے کی کامیاب سرجری ہو گئی ہے۔

Harshit Rana.Photo:iNN
ہرشیت رانا۔ تصویر:آئی این این

 انجری کے باعث  ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر ہونے والے تیز گیند باز ہرشیت رانا نے کرکٹ شائقین کے لیے راحت کی خبر دی ہے۔ انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کے گھٹنے کی  کامیاب سرجری ہو گئی ہے۔ ہرشیت رانا نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں نوجوان پیسر نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ دو اہم مشن پر مرکوز ہے: پہلا، تیزی سے صحت یاب ہونا اور دوسرا، ٹیم انڈیا کے اسکواڈ میں دوبارہ  لوٹنا۔ ان کے اس مثبت پیغام نے  ہندوستانی کیمپ کی تشویش کو کافی حد تک کم کر دیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ جلد ہی مسابقتی کرکٹ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
 ہرشیت رانا گزشتہ دو برسوں سے نیشنل سیٹ اپ کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں، میگا ایونٹ شروع ہونے سے محض ایک دن پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران وہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ بولنگ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف ہوئی جو تیزی سے بڑھ گئی، جس کی وجہ سے وہ صرف ایک اوور ہی کر سکے اور انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔ بعد ازاں طبی معائنے میں تصدیق ہوئی کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ہرشیت رانا کے باہر ہونے کے بعد تجربہ کار فاسٹ بو لر محمد سراج کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سراج نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور امریکہ  کے خلاف افتتاحی میچ میں ۳؍ وکٹ حاصل کر کے  ہندوستان  کی ۲۹؍ رنز سے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:رسوئی گیس کی ضرورت کا ۱۰؍ فیصد امریکہ سے درآمد کیا جائے گا: ہردیپ پوری

نوجوان سپر اسٹار ویبھو سوریہ ونشی اب کامپلان کا چہرہ بن گئے
مشہور نیوٹریشنل ڈرنک برانڈ، کامپلان  نے  ہندوستانی کرکٹ کے ہونہار اور سب سے کم عمر سنچری ساز  ویبھو سوریہ ونشی کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بچوں کے  غذائی  زمرے  میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک مہم تھوڑا پلان، تھوڑا کامپلان  بھی لانچ کی گئی ہے۔
یہ مہم اس فلسفے پر مبنی ہے کہ بچوں کو ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے مضبوط بنانا ضروری ہے۔ کامپلان کا ماننا ہے کہ روزانہ کی منصوبہ بندی، ماؤں کی مستقل حمایت اور درست غذائی شراکت دار  کے اشتراک سے بڑے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ویبھو سوریہ ونشی کا اب تک کا سفر اسی یقین کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ان کے ڈسپلن اور سخت محنت کو غذائی تعاون نے مزید تقویت بخشی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :اسکاٹ لینڈ نے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں اٹلی کو پچھاڑ دیا

زائیڈس ویلنس کے سی ای او، ترون اروڑا نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’کامپلان کا مقصد ہمیشہ سے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا رہا ہے۔ ویبھو کا سفر ہماری اسی سوچ کا آئینہ دار ہے کہ کس طرح متوازن ترقی کے ذریعے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اپنی نئی ذمہ داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویبھو سوریہ ونشی نے کہا کہ  یہ میرے لیے محض ایک برانڈ نہیں بلکہ لوکل نیٹ پریکٹس سے لے کر قومی سطح تک میرا ساتھی رہا ہے۔ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف قسمت کافی نہیں ہوتی، اس کے لیے روزانہ کے پلان، ماں کی سپورٹ اور بہترین نیوٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK