Inquilab Logo

راہل اپنے بلہ سے ٹرولنگ کا جواب دیں گے:سنیل شیٹی

Updated: April 30, 2023, 10:05 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی اپنے داماد اور ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر کے ایل راہل کو اپنے بیٹے کی طرح سمجھتے ہیں لیکن وہ پیشہ ورانہ گفتگو کو الگ رکھنا چاہتے ہیں۔

Sunil Shetty
:سنیل شیٹی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی اپنے داماد اور ٹیم انڈیا کے  اسٹار کرکٹر کے ایل راہل کو اپنے بیٹے کی طرح سمجھتے ہیں لیکن وہ پیشہ ورانہ گفتگو کو الگ رکھنا چاہتے ہیں۔ 
 ہندوستانی میڈیا سے گفتگو میں متعدد ہٹ فلموں میں شاندار پرفارمنس کے حامل اداکار  نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ راہل کو ان کی کرکٹ فیلڈ میں پرفارمنس کی وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا ہے، لیکن وہ اس قسم کی ٹرولنگ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے  بلکہ راہل اپنے بلہ سے اس کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ سینئر اداکارسنیل شیٹی نے اس حوالے سے بڑے واضح انداز میں کہا کہ میرے اور اس کے گفتگو کرنے سے کوئی بات نہیں بنے گی۔ مجھے اپنی زندگی میں ٹرولنگ  کا سامنا رہا ہےاور کہاگیا تھا کہ میں خراب اداکار ہوں۔ 
 انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شعبوں میں سوچ سمجھ کر آئے ہیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں، لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ایسے مواقع پر میں اسے کچھ سمجھاتا ہوں؟ تو میرا جواب یہ ہے کہ میں اسے کیا کہوں؟ وہ ملک کے لئے کھیلتا ہے، یہ ایک اعزاز ہے کہ آپ سلیکٹ ہوئے ہیں اور ملک کیلئے  کھیل رہے ہیں۔ میں تو کہتا ہوں کہ ملک کیلئے  منتخب ہونا ہی بذات خود بڑا اعزاز ہے۔
   سنیل شیٹی  نے کہا کہ کے ایل راہل کو پریکٹس کرنا اور کھیلنا ہوتا ہے، خراب پرفارمنس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، جس میں انجریز ہیں، کارکردگی کا اتار چڑھاؤ ہے، تو ایسی صورتحال سے بہت سارے لڑکوں کو گزرنا پڑتا ہے اور یہی ان کے کریئر کا سفر ہے اس سے یہ سیکھتے ہیں، وہ۱۱؍  سال کی عمر سے کھیل رہا ہے، میں اس کے پرستاروں میں شامل ہوں۔ کسی بھی کھلاڑی کے کریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور وہ بھی اسی دور سے گزررہے ہیں۔ میں امید کرتاہوں کہ وہ جلد ہی کامیاب ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK